Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

کے سامنے پیش کرتا ہوں:

ہر مکاں کا اُجالا ہمارا نبی...!!

حضرت سالِم بن عبد اللہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے: (صحابۂ کرام و تابِعین کے زمانے کی بات ہے) ایک مرتبہ 2شخص بیٹھے آپس میں باتیں کر رہے تھے، ان میں سے ایک نے کہا: میں نے کل رات خواب میں تمام انبیائے کرام علیہم  السَّلام کی زیارت کی۔ دوسرے نے کہا: پِھر بتائیے! آپ نے کیا دیکھا؟ اب خواب دیکھنے والے اپنا خواب سُنانے لگے، بولے: میں نے دیکھا؛ ہر نبی عَلَیْہِ السَّلام کے ساتھ 4، 4چراغ تھے، ایک چراغ ان کے سامنے، ایک ان کے پیچھے، ایک ان کے سیدھی جانِب، ایک الٹی جانب۔ پِھر ہر نبی علیہ السَّلام کے ساتھ ان کے ایک صحابی بھی تھے، ان کے پاس بھی ایک ایک چراغ تھا۔

پِھر میں نے دیکھا؛( ایک عظیم مرتبے والے)نبی کھڑے ہوئے، ان کے کھڑے ہوتے ہی   پُوری زمین روشن ہو گئی، اُن کے مبارک سَر کے ہر بال کے ساتھ ایک چراغ تھا اور ان کے صحابی جو اُن کے ساتھ تھے، ان کے ساتھ ایک ایک نہیں بلکہ 4، 4چراغ تھے۔ یہ منظر دیکھ کر میں نے پوچھا: مَنْ ہٰذَا یعنی یہ اتنے بلند رُتبہ نبی جن کے کھڑے ہوتے ہی ساری زمین روشن ہو گئی، یہ کون ہیں؟ تو جواب آیا: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہ یعنی یہ مُحَمَّد بن عبداللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہیں۔

جب یہ دونوں شخص آپس میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے، یعنی ایک خواب سُنا رہے تھے، دوسرے سن رہے تھے عظیم تابعی بزرگ  حضرت کعبُ الْاَحْبار رَضِیَ اللہُ عنہ (جو تورات شریف کے بڑے ماہِر عالِم تھے)، (ان) کے کانوں میں ان باتوں کی آواز گئی آپ نے فرمایا: یہ