Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa
*ان کی ہجرت کا مقام طیبہ ہے *ان کی بادشاہت مُلْکِ شام میں ہو گی *وہ میرے خاص بندے ہیں *متوَکِّل (مجھ پر بھروسہ کرنے والے) ہیں *مصطفےٰ (یعنی چنے ہوئے) ہیں *مَرْفُوع (یعنی بلند ذِکْر والے) ہیں *حَبِیْب ہیں *مُتَحبَّب (یعنی پسند کئے گئے) ہیں *مُخْتَار (یعنی اختیارات رکھنے والے) ہیں *وہ بُرائی کا بدلہ بُرائی سے نہیں دیں گے بلکہ معاف فرما دیا کریں گے *مؤمنوں پر رحم کرنے والے ہوں گے *(ایسے نرم دِل ہوں گے کہ) زخم لگائے گئے جانور کو دیکھ کر رویا کریں گے *بیوہ کی گود میں یتیم کو دیکھ کر آنسو بہائیں گے *سخت نہ ہوں گے *بُری باتیں کرنے والے نہ ہوں گے *نہ ہی بازاروں میں شور مچانے والے *ان کی چال میں ایسا وقار ہو گا کہ اگر چراغ کے قریب سے گزر جائیں تو چراغ نہ بجھے *سُوکھی گھاس پر قدم رکھیں تو قدموں کی آواز نہ آئے *میں انہیں جنّت کی خوشخبری سُنانے والا *جہنّم سے ڈرانے والا بنا کر بھیجوں گا *انہیں پاکیزہ اَخْلاق سے نوازوں گا *وقار اور سکینہ ان کا لباس ہو گا *نیکی اُن کا طریقہ کار ہو گا، تقویٰ اُن کا ضمیر ہو گا *حکمت اُن کا کلام ہو گا *صِدْق و وفا ان کی طبیعت ہو گی *معاف کرنا اور بھلائی سے پیش آنا ان کا اَخْلاق ہو گا *عدل و انصاف ان کی سیرت ہو گی *حق اُن کی شریعت ہو گی *اِسْلام ان کا دِین ہو گا اور *ان کا نامِ نامی اَحْمَد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہو گا۔([1])
امام بَیْہَقِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ روایت کرتے ہیں:اللہ پاک نے حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کی