Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

کیوں نہیں کیا...؟ جب وہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو جانتے بھی تھے، پہچانتے بھی تھے، انہیں معلوم تھا کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہی آخری نبی ہیں تو انہیں چاہئے تھا کہ دیکھتے ہی فورًا کلمہ پڑھ لیتے، آخر انہوں نے ایمان قبول کیوں نہیں کیا؟ اس کا جواب اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں بتایا ہے، ارشاد ہوتا ہے:

بَغْیًا اَنْ یُّنَزِّلَ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖۚ- (پارہ:1، البقرة:90)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:اس حسد کی وجہ سے کہ اللہ  اپنے فضل سے اپنے جس بندے پر چاہتا ہے وحی نازل فرماتا ہے۔

تفسیر نور العرفانمیں اس آیت کے تَحْت ہے:  بنی اسرائیل کو حسد ہوا کہ آخری نبی ہونے کا اعزاز حُضُور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو کیوں ملا، کسی اسرائیلی کو ملنا چاہیے تھا، اس لئے وہ حُضُور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر ایمان نہیں لائے۔ مَعْلُوم ہوا حسد کبھی ایمان سے بھی روک دیتا ہے۔([1])

مریض کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا

مسندِ امام احمد میں ہے: ایک مرتبہ پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ایک  غیر مسلم     کے قریب سے گزرے، اس کا بیٹا بیمار تھا اور وہ اس کے سرہانے بیٹھا تورات پڑھ رہا تھا، سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:   تجھے اس سچّے خُدا کی قسم جس نے موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پر تورات اُتاری! کیا تورات میں میری نعت اور اَوْصاف لکھے ہیں، اس نے فورًا ہی انکار کر دیا مگر اس کا بیٹا جو بیمار تھا، اس کی قسمت کا ستارہ چمک رہا تھا، اس نے فورًا (اپنے باپ کا جھوٹ واضِح کرتے ہوئے )کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ تورات میں


 

 



[1]...تفسیر نور العرفان، پارہ:1، البقرۃ، زیر آیت:90بتغیر قلیل۔