Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa
اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اللہ پاک نے مجھے ہدایت دینے والا، تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا اور مجھے بھیجا تاکہ میں موسیقی کے آلات توڑ ڈالوں۔ اَوْس بن سَمْعان (یہ بات سُن رہے تھے، انہوں )نے کہا: اُس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا، بےشک میں نے تورات میں آپ کے متعلق یہی پڑھا ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! کیا شان ہے ہمارے آقا و مولیٰ مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی...!! غور فرمائیے! اللہ پاک نے پچھلی آسمانی کتابوں میں کتنی تفصیل کے ساتھ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اوصاف و کمالات، فضائل، اَخْلاق، پاکیزہ کردار کو ذِکْر فرمایا، یہاں ذرا یہ بھی غور فرمائیے! ہمارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دُنیا میں کیوں تشریف لائے؟ اس کی ایک حکمت تورات شریف میں بیان ہوئی کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم موسیقی کے آلات توڑنے کے لئے تشریف لائے۔
اللہ! اللہ! نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تو وہ جو موسیقی کے آلات توڑنے کے لئے تشریف لائے، اب آپ کی اُمّت اگر موسیقی کے آلات بنائے، موسیقی بجائے، موسیقی سُنے تو یہ کتنے شرم کی بات ہے...!! الحمد للہ! یہ اُمَّت موسیقی سُننے والی نہیں بلکہ کیا ہے؟ تورات شریف میں بیان ہوا: یہ اُمَّت اُمَّتِ حَمَّاد ہے یعنی بہت کثرت سے اللہ پاک کی حمد و ثنا بیان کرنے والی ہے۔([2]) ہمیں چاہئے کہ جیسا نام ہے، ویسے ہی کام بھی کریں *گانے *باجے *موسیقی *ڈھول ڈھمکے وغیرہ وغیرہ یہ سب کچھ چھوڑیں *جو پہلے ایسا کرتے تھے *اس سے توبہ کریں *اس کی جگہ اللہ پاک کی حمد و ثنا کریں اللہ! اللہ! کریں *اس