Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

چند سنتیں و آداب سنتے ہیں: پہلےدو فرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ملاحظہ ہوں:*جب دو مسلمان ملاقات کرتے ہوئے مُصافَحہ کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے خیریت دریافت کرتے ہیں تو اللہ پاک ان کے درمیان سو (100)رحمتیں نازل فرماتاہے جن میں سے ننانوے (99)رحمتیں زیادہ پرتپاک طریقے سے ملنے والے اور اچھے طریقے سے اپنے بھائی سے خیریت دریافت کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں۔ ([1]) * جب دو دوست آپس میں ملتے ہیں اور مُصافَحَہ کرتے ہیں اور نبی(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ)پردُرُود پاک پڑھتے ہیں تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔ ([2]) *دو مسلمانوں کابوقتِ ملاقات سلام کر کے دونوں ہاتھوں سے مُصافَحَہ کرنا یعنی دونوں ہاتھ ملانا سنّت ہے۔* رخصت ہوتے وَقت بھی سلام کیجئے اورہاتھ بھی ملا سکتے ہیں۔*ہاتھ ملاتے وقت درود شریف پڑھ کر ہو سکے تو یہ دعا بھی پڑھ لیجئے:یَغفِرُ اللہُ لَنَا وَ لَکُم( یعنی اللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے۔) *دو مسلمان ہاتھ ملانے کے دَوران جو دعا مانگیں گے اِنْ شَآءَ اللہ قَبول ہوگی ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مغفرت ہو جائے گی۔([3])اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

( اعلان :)


 

 



[1] معجم اوسط،۵/۳۸۰ ،رقم: ۷۶۷۲

[2] شعب الایمان،۶ /۴۷۱ ، حدیث: ۸۹۴۴

[3] مسند احمد،۴/۲۸۶، حدیث: ۱۲۴۵۴