Book Name:Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi
مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے غُلام موجود ہیں۔
یہ اُمّت انبیائے کرام علیہم ُالسَّلاَم کے حق میں گواہی پیش کرے گی۔ غیر مُسْلِم بولیں گے: یہ تو نااِنْصافی ہے۔ (گواہ وہ ہوتا ہے، جو موقع پر موجود بھی ہو اور اُس نے مُعَاملہ دیکھا بھی ہو) اُمّتِ محمد تو ہم سے بہت بعد آئی، نہ اِنہوں نے ہمیں دیکھا، نہ ہمارے اَحْوال دیکھے، یہ موقع پر موجود ہی نہ تھے، لہٰذا یہ گواہی نہیں دے سکتے۔ اب اس اُمّت سے پوچھا جائے گا: بتاؤ! تم یہ گواہی کیسے دے سکتے ہو؟ یہ اُمّت عرض کرے گی: اے مالِکِ کریم! (ہم موقع کے گواہ نہیں ہیں ) اَصْل گواہ تو تیرے مَحْبُوب حضرت مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہیں، ہم جو گواہی دے رہے ہیں، ان سے سُن کر دے رہے ہیں۔ اب محبوبِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو گواہ بنایا جائے گا، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم انبیائے کرام علیہم ُالسَّلاَم کے حق میں گواہی دیں گے تو سب غیر مُسْلِموں کی زبان پر گویا تالے لگ جائیں گے اور فیصلہ ہو جائے گا کہ نبیوں نے پیغام پہنچایا تھا، اُمتیں جھوٹ بول رہی ہیں۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! یہاں غور کرنے کی بات ہے۔ جہنّم سامنے ہے، رَبِّ قَہَّار غضب فرما رہا ہے، سب غیر مُسْلِم جانتے ہوں گے کہ اب ہمارے حق میں فیصلہ نہ ہوا تو ہمیشہ کے لئے جہنّم میں جلیں گے، اِس کے باوُجُود بھی یہ اس اُمّت کی گواہی پر تو اعتراض (Objection) کریں گے کہ یہ لوگ موقع پر موجود نہیں تھے، لہٰذا گواہی نہیں دے سکتے مگر جب مَحْبُوب خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم گواہی دیں گے تو اُن کی زبانیں بند ہو جائیں گی، اب یہ نہیں کہیں گے کہ مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بھی موقع پر موجود نہیں تھے، یہ کیسے گواہی دے سکتے ہیں؟ قربان جائیے! اس دِن رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی حاضِر و