Book Name:Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi
اورتمہارے خُلوص و مُنافَقَت کو پہچانتے ہیں۔([1])
امام جَلَالُ الدِّین سیوطی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں: بے شک ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اپنی وفات کے بعد بھی زندہ ہیں اور اپنی اُمّت کی نیکیاں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور ان کی نافرمانیاں دیکھ کر غمزدہ ہوتے ہیں۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! فِکْر کی بات یہ ہے کہ خدانخواستہ اُمّتی نماز نہ پڑھیں، پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دیکھ رہے ہیں* اُمّتی روزے نہ رکھے، پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دیکھ رہے ہیں*اُمّتی تِلاوت سے مُنہ موڑے، مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دیکھ رہے ہیں*اُمّتی سُودی لین دین کرے، مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دیکھ رہے ہیں*اُمّتی جھوٹ بولے، مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو خبر ہو رہی ہے*اُمّتی ناپ تول میں ڈنڈی مارے، مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دیکھ رہے ہیں*اُمّتی ماں باپ کو ستائے، مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دیکھ رہے ہیں*ایک اُمّتی دوسرے اُمّتی کو ستائے، دِل دُکھائے، گالیاں برسائے، ظُلْم کی آندھیاں ڈھائے، مَحْبُوب نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دیکھ رہے۔
کیا کوئی ایسا مسلمان ہے جو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے سامنے ایسے گُنَاہوں کی جسارت کر لے...؟ یقیناً کوئی مسلمان یہ جسارت نہیں کر سکے گا مگر افسوس! ہم یہ جسارتیں کرتے ہیں، ہمارا عقیدہ ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہر ہر اُمّتی کے ہر ہر حال سے باخبر ہیں مگر افسوس!
شرمِ نبی، خوفِ خُدا، یہ بھی نہیں، وہ بھی نہیں([3])