Book Name:Deen Ki Mali Khidmat Ke Fazail
سُبْحٰنَ اللہ! وہ جنّت جہاں ایسی نعمتیں ہیں*جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا*نہ کسی کان نے سُنا*نہ کسی دِل میں اُن کا خیال گزرا*وہ جنّت جہاں کی کوئی چیز ناخُن کے برابر اس دُنیا میں ظاہِر ہو جائے تو آسمان و زمین جگمگا جائیں*وہ جنّت جس کی ایک کَوْڑا (یعنی چابُک) رکھنے کی جگہ پُوری دُنیا اور اس کی تمام نعمتوں سے بہتر ہے*وہ جنّت جس کی دِیواریں سونے اور چاندی کی، گارا مشک کا، زمین زعفران کی، کنکریاں موتی اور یاقوت کی ہیں*وہ جنّت جس کی تمام نعمتیں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والی ہیں، ان پر کبھی فنا نہیں ہے۔ جو بندہ یہ انوکھی تجارت کرے یعنی دِین کی جانی اور مالی خِدْمت کرے، ارشاد فرمایا: اسے جنّتوں میں سے بھی اعلیٰ جنّت یعنی جنّتِ عدن میں مقام عطا کیا جائے گا۔
اس انوکھی تجارت کا تیسرا اِنْعام جو ہے، اس کے متعلق فرمایا:
وَ اُخْرٰى تُحِبُّوْنَهَاؕ- (پارہ:28، سورۂ صف:13)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور ایک دوسری (نعمت تمہیں دے گا) جسے تم پسند کرتے ہو
یعنی اس انوکھی تجارت کا تیسرا اِنْعَام ایسا ہے، جس کی طرف دِل جلدی مائِل ہوتے ہیں، وہ انعام کیا ہے؟ فرمایا:
نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌؕ- (پارہ:28، سورۂ صف:13)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: (وہ)اللہ کی مدد اور جلد آنے والی فتح (ہے)
یعنی اس انوکھی تجارت کا تیسرا اِنْعَام یہ ہے کہ دُنیا میں اللہ پاک کی خاص مدد بھی نصیب ہو گی اور عنقریب کامیابیوں سے بھی تمہیں نواز دیا جائے گا۔
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! صِرْف 2 کام کرنے ہیں (1):ایمان۔