Book Name:Deen Ki Mali Khidmat Ke Fazail
ملاقات ہوئی جنہوں نے ہمیں اجتماع کی دعوت دی تھی، وہ اس قدر اخلاق سے پیش آئے کہ ہم تو بس دعوت اسلامی کے ہو کر رہ گئے۔میرا تو گویا اندازِ زندگی ہی بدل گیا، نمازوں کی پابندی نصیب ہوئی، گانوں کی جگہ نعت شریف نے لے لی، چہرے پر داڑھی اور سر پر عمامہ سجا لیا، یوں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہو گیا۔
عطائے حبیبِ خدا دینی ماحول ہے فَیضانِ غوث ورضا دینی ماحول
تُو داڑھی بڑھا لے عِمامہ سجا لے نہیں ہے یہ ہرگز بُرا دینی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی مختلف انداز سے نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے، اس سلسلے میں الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے عاشقانِ رسول کی سہولت کے لیے بہت ہی پیاری اور فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن بنام: مَدَنی چینل (Madani Channel) لانچ کی ہے *اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ مَدَنی چینل کا مختصر تعارف اور اس پر نشر کئے جانے والے پروگرامز کا شیڈول معلوم کر سکتے ہیں*اس اپیلی کیشن کے ذریعے مَدَنی چینل پر چلنے والے مفتیانِ کرام اور مبلغین کے بہت ہی معلوماتی پروگرام دیکھے اور سنے جا سکتے ہیں *اس ایپلی کیشن کی بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اب اردو کے ساتھ انگلش اور بنگلہ زبان میں بھی علمِ دین کا فیضان عام کیا جارہا ہے اور *ایپلی کیشن میں مَدَنی چینل کی لائیو ویڈیو سٹریمنگ (live video streaming) کو دیکھنے کے ساتھ ریڈیو فیچر کے ذریعے آڈیو بھی سن سکتے ہیں *ریڈیو مَدَنی چینل پر *تلاوتِ قرآنِ مجید*قرآنِ پاک کا ترجمہ