Book Name:Deen Ki Mali Khidmat Ke Fazail
* صَدَقَہ جہنّم کی آگ سے بچاتا ہے،حدیث پاک میں ہےجو اللہ پاک کی رضا کی خاطِر صَدَقَہ کرے تو وہ صدقہ اس کے اور آگ کے درميان پردہ بن جاتا ہے([1]) * صَدَقَہ اللہ پاک کے غَضَب کو بجھاتا اور بُری موت کو دَفْعَ (یعنی دُور )کرتا ہے([2])* فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم: صَدَقَہ دینےمیں جلدی کرو کہ بَلا صَدَقَے کو نہیں پھلانگتی([3])* صَدَقَہ کرنے والا قِیامَت کے دن اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا([4])* صَدَقَہ بُرائی کے 70 دروازے بند کرتا ہے([5])* صَدَقَہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے([6])* مسلمان کا صَدَقَہ اس کی عمر بڑھاتا ہے([7])*اللہ پاک صدقے کی برکت سے تکبر کو دور کر دیتا ہے([8])*صدَقہ70 قِسم کی بلاؤں کو روکتا ہے جن میں کم تر بَلا بدن بگڑنا اور سفید داغ ہیں۔([9])
پیارے اسلامی بھائیو!آپ کی اپنی دینی تحریک دعوتِ اسلامی ، اس وقت 80 سے زائد شعبہ جات میں دین کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔الحمد للہ! *کنز المدارس بورڈ کے نام سے دعوتِ اسلامی کا اپنا تعلیمی بورڈ ہے *تقریبا 16 ہزار 500 سے زائد جامعات و مدارسُ المدینہ (بوائز اینڈ گرلز) قائم ہیں، جن میں حفظ و ناظرہ، عالِم کورس(درسِ
[1]...معجمِ كبير،جلد:10 ،صفحہ:409 ،حديث:20584۔
[2]...ترمذى، کتاب الزكاة، باب ما جاء فى فضل الصدقہ،صفحہ:189،حديث:664 ۔
[3]...مشکاة المصابیح، کتاب الزكاة، باب الانفاق وکراهیہ ...الخ،جز:1 ،جلد:1 ،صفحہ:359 ،حدیث:1887۔
[4]...سننِ کبری للبیہقی،کتاب الزكاة ، باب التحریض علی...الخ ،جلد:4 ،صفحہ:379 ،حديث:7751۔
[5]...معجمِ کبير،جلد:3 ،صفحہ:148 ،حديث:4276۔
[6]...شُعَبُ الْاِيمان،جلد:3 ،صفحہ:212 ،حديث:3347۔
[7]...معجمِ کبیر ،جلد:6 ،صفحہ:440،حدیث:13508۔
[8]... معجمِ کبیر،جلد:6 ،صفحہ:440 ،حدیث:13508۔
[9]...کنز العمال ،کتا ب الزکاۃ،الباب الثانی فی السخاء ...الخ،جزء:6 ،جلد:3،صفحہ:148 ،حدیث:15978 ۔