Deen Ki Mali Khidmat Ke Fazail

Book Name:Deen Ki Mali Khidmat Ke Fazail

دُعائے عطّار

جو ٹیلی تھون میں حِصَّہ شامِل کریں،امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ نے ان کو دُعاؤں سے بھی نوازا ہے۔ آپ نے دُعا فرمائی: یارَبِّ مصطفےٰ! 3نومبر 2024ء کو جو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لئے فنڈاکٹھا کرنے کے لیے ٹیلی تھون کا سلسلہ ہورہا ہے،یااللہ! ان میں یا ابھی سے جو کوئی حصہ ملائے،کم ازکم 1یونٹ جمع کروائے (جوکہ10ہزار کا ہے)یا کسی کو اس کی ترغیب دِلائے یا اس کے لئے بھاگ دوڑکرے ۔اے اللہ پاک !اس سے پہلے اس کو موت نہ دینا جب تک تیرے پیارے حبیب  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا خواب میں جلوہ نہ دیکھ لے اور اس  کوماں باپ سمیت بے حساب مغفرت سےمشرف فرما ۔اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

12 دِینی کاموں میں سے ایک دِینی کام:ایک دن راہِ خدا میں

پیارے اسلامی بھائیو! قرآن و سنت کی خدمت کرنے، دینِ اسلام کی تریج و اشاعت کرنے، سنتوں کو عام کرنے کےلئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سےوابستہ ہو جائیے! 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔ 12 دِینی کاموں میں سے ایک دِینی کام:ایک دن راہِ خدا میں بھی ہے۔

*-دورِ حاضِر کی عظیم علمی و روحانی شخصیت  امیرِ اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ نے ہمیں یہ مدنی مقصد دیا ہے کہ ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔“ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!