Book Name:Deen Ki Mali Khidmat Ke Fazail
رکھی ہے کہ تقدیر کو بھی ٹال دیتا ہے، بس! شرط یہ ہے کہ اخلاص کے ساتھ ہو۔
میرا ہر عمل بس تیرے واسطے ہو کر اِخلاص ایسا عطا یاالٰہی!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہيں: تاجدارِ رِسالت، شہنشاہ نبوّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمايا:صبح سویرے صدقہ دو کہ بلا صدقے سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔([1])
ايک شخص حضرت ابو ہريرہ رَضِیَ اللہُ عنہ کی بارگاہ میں حاضِر ہو کر کہنے لگا کہ ميرا بیٹا سمندری سفر پر گيا ہے آپ اللہ پاک سے اس کے لئے دعا فرمائيں ، فرمایا:اس کی طرف سے صدقہ دو۔اس وقت سمندر میں موجيں اُٹھ رہی تھيں اور جہاز ڈوبنے کے قريب تھا،جب اس شخص نے بیٹےکی طرف سے صدقہ ديا تو ايک کہنے والے کو یہ کہتے سُنا گیا:اے سوارو!تمہارے لئے سلامتی ہے بے شک اللہ پاک نے فدیہ قبول فرماليا۔ ([2])
پیارے اسلامی بھائیو! * صَدَقَہ و خیرات کرنا ہمارے پیارے آقا ،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی عَظِیم سنّت ہے ،آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کےدرِ جُود و سَخَاوَت سے کوئی سوالی خالی ہاتھ نہ جاتا تھا۔([3]) *صَدَقَہ گناہوں کو يوں مٹا ديتا ہے جيسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے([4])