Book Name:Deen Ki Mali Khidmat Ke Fazail
پیارے اسلامی بھائیو! کیا آپ جانتے ہیں اس دُنیا میں سب سے زیادہ طاقتور اور مضبوط چیز کیا ہے؟ حدیثِ پاک سنیئے! حضرت انس رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا: جب اللہ پاک نے زمین کو پيدا فرمايا :وہ ہلنے لگی تو اللہ پاک نے پہاڑوں کو اس میں گاڑ ديا، جس سے زمین ٹھہر گئی، فرشتے پہاڑوں کی مضبوطی سے حیران ہوئے اور عرض کیا: *یا اللہ پاک! کيا تونے پہاڑوں سے بھی زيادہ مضبوط کوئی مخلوق پیدا فرمائی ہے؟ اللہ پاک نے فرمايا: ہاں!وہ لوہا ہے *انہوں عرض کیا: یا اللہ پاک !کيا تُونے لوہے سے بھی زيادہ مضبوط کوئی مخلوق بنائی ہے؟ فرمايا: ہاں! وہ آگ ہے *انہوں نے عرض کيا: یا اللہ پاک! کيا آگ سے بھی زيادہ طاقتور کوئی مخلوق پیدا فرمائی ہے؟ ارشاد ہوا: وہ پانی ہے *انہوں نے عرض کیا: یا اللہ پاک !کيا کوئی مخلوق پانی سے بھی زيادہ ہے؟ ارشادفرمايا: وہ ہوا ہے۔ *انہوں نے عرض کیا: یا اللہ پاک !کيا ہوا سے بھی زيادہ طاقتور کسی مخلوق کو پیدا فرمایا ہے؟ اللہ پاک نے فرمايا: ہاں وہ انسان کہ جب سیدھے ہاتھ سے صدقہ کرے تو اسے اُلٹے ہاتھ سے چُھپائے۔([1])
اللہ! اللہ! معلوم ہوا؛ اس دُنیا میں سب سے زیادہ طاقتور اور مضبوط تَرِین چیز وہ صدقہ ہے جو چُھپا کر دیا جاتا ہے۔ دُنیا کی کوئی مضبوط سے مضبوط تَرِین چیز وہ کام نہیں کر سکتی جو کام بندے کا دِیا ہوا صدقہ کرجاتا ہے۔
حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کے زمانے میں ايک دھوبی تھا جو لوگوں کے کپڑے آپس میں