Deen Ki Mali Khidmat Ke Fazail

Book Name:Deen Ki Mali Khidmat Ke Fazail

مَصْرُوف ہو گئے کہ رِزْقِ حلال کمانے کی فرصت نہیں پاتے، یہ بھی اَہْلِ صُفَّہ کی صَف میں شامِل ہیں۔ جس طرح اللہ پاک نے خاص طَورپر اَہْلِ صُفّہ کی مالِی خِدْمت کا حکم دیا ہے، اسی طرح آج کے دَور کے عاشِقانِ رسول جو  دِین کی خِدْمت میں مَصْرُوف ہیں، ان کی مالی خِدْمت بھی ضروری ہے تاکہ یہ پُوری یکسوئی کے ساتھ دِین کی خِدْمت میں مَصْرُوف رہ سکیں۔ ([1])

خواب میں دِیدارِ مصطفےٰ کا شرف

پیارے اسلامی بھائیو! جو لوگ دِینِ اسلام کی خِدْمت میں مَصْرُوف ہیں، ان کی مالی خِدْمت کرنے کی ایک فضیلت یہ بھی ہے کہ جو یہ سَعَادت پاتا ہے، اس سے مَحْبُوب ِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم خوش ہوتے ہیں۔ ہم نے واقعہ سُنا، بندہ غیر مُسْلِم  تھا، اس نے طُلَبائے عِلْمِ دِین کی مالی خِدْمت کی، اس کی برکت سے اسے اور اس کے گھر کے 17 افراد کو مَحْبُوبِ  ذیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے خواب میں اپنا دیدار بھی کروا دیا اور کلمہ پڑھا کر اپنے دامنِ رحمت میں بھی لے لیا۔

سُبْحٰنَ اللہ! ہم بھی یہ سَعَادت پائیں، ان کے کرم سے کیا بعید ہے...!! کیا خبر کہ ہماری بھی قسمت جاگ جائے، کبھی ہم سوئیں، سَر کی آنکھیں بند ہوں اور دِل کی آنکھیں کھل جائیں، کیا خبر! ہمیں بھی خواب میں دِیدارِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی سعادت نصیب ہوجائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

محمود غزنوی پر کرم ہو گیا

کتابوں میں لکھا ہے: سلطان محمود غزنوی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ جو اپنے دَور کے بہت بڑے سلطان


 

 



[1]...صراط الجنان،پارہ :3 ، سورۂ بقرہ،زیرِ آیت :273، جلد:1، صفحہ:409مفصلاً۔