Deen Ki Mali Khidmat Ke Fazail

Book Name:Deen Ki Mali Khidmat Ke Fazail

میڈیا(مثلاً، یوٹیوب(Youtube)،فیس بک (Facebook)، انسٹاگرام(Instagram) وغیرہا پر  موجود تقریبا 100 اکاؤنٹ ،  جن )پر تقریباً 50 ملین (Million) یعنی  5کروڑفالورز (Followers) ہیں جبکہ ویوز کی تعدادبلینز(Billions)یعنی 100 کروڑ سے بھی اوپر جا پہنچتی ہے  *اور مدنی چینل اردو، انگلش، بنگلہ زبانوں میں، کڈز مدنی چینل ، بزرگوں کا مدنی چینل اور عربی ویب چینل کے ذریعے دینِ اسلام کی خدمت کی جارہی ہے*آئی ٹی کے شعبہ کی طرف  اب تک 32 موبائل ایپلی کیشن اور 40اسلامک  ویب سائٹس لانچ کی جا چکی ہیں *دنیا بھر میں  مسلمانوں کی خیر خواہی کے لئے ایف جی آر ایف کا شعبہ قائم ہے، جس کے تحت اب تک *30 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں*تقریبا 60 لاکھ افراد کی امداد کی جا چکی ہے*5 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کی جا چکی ہے*75 ہزار سے زائد خون کی بوتلیں عطیہ کی جا چکی ہیں *ہیلتھ کئیر سنٹر میں اب تک 32 ہزار سے زائد مریض وزٹ کر چکے ہیں۔

ان سب کاموں اور  دعوتِ اسلامی کے جملہ دِینی  و فلاحی کاموں کو جاری و ساری رکھنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اربوں روپے کے اخراجات ہیں۔ان اخراجات کو پورا کرنے کے لئے  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!3نومبر  2024ءکو ہونے جا رہا ہے: ٹیلی تھون،  جس کا ایک یونٹ 10 ہزار پاکستانی روپے کا ہے۔اپنے عطیات دعوت اسلامی کو دیجئے،آپ کے چندے  یعنی ڈونیشن  کو کسی بھی جائز ،دینی ،اصلاحی ،فلاحی ،روحانی ،خیرخواہی ،بھلائی اور آمدنی بڑھانے کے جائز اور محفوظ کام میں لگایا جاسکتاہے تاکہ بڑھتے اخراجات کو پورا کیا جاسکے۔

دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم

اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ! مری جھولی بھر دے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد