Book Name:Kamyabi Pane Ke Teen Nuskhe
ہے۔ مثلاً *نمازِ تہجد عام دِنوں میں پڑھنا دُشوار ہوتا ہے، رَمضان شریف میں چُونکہ سحری کے لئے اُٹھتے ہی ہیں، لہٰذا تہجد پڑھنا آسان ہے، سحری کے لئے اُٹھنا ہی ہے، 10منٹ پہلے اُٹھ جائیے! وُضُو کیجئے! 2، 4، 6، 8، 10، 12 جتنی رکعتیں ہو سکیں، تہجد کی نیت سے پڑھ لیجئے! بلکہ اللہ پاک نے نیک لوگوں کا وَصْف بیان فرمایا:
وَ بِالْاَسْحَارِ هُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ(۱۸) (پارہ:26، الذٰریٰت:18)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور رات کے آخری پہروں میں بخشش مانگتے تھے۔
زہے نصیب! ہم یہ سَعَادت بھی پائیں، اِسْتِغْفَار (مثلاً اَسْتَغْفِرُ اللہ! اَسْتَغْفِرُ اللہ!) کی بھی ایک تسبیح کر لیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! صُبح صُبح ہی نیکیوں کا ذخیرہ جمع ہو جائے گا۔
اسی طرح اِشْرَاق چاشت کے نوافِل بھی پڑھئے! رَمضان شریف میں عمومًا دیکھا یہ جاتا ہے کہ لوگ نمازِ فجر پڑھ کر جلدی جلدی سو جاتے ہیں، ایسا نہیں کرنا چاہئے، اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اللہ پاک سے دُعا کی کہ یا اللہ پاک! میری اُمّت کے لئے صبح کے وقت میں بَرَکت رکھ دے۔([1])
پتا چلا؛ صُبح کا وقت بہت قیمتی ہے، اِس میں بَرَکت رکھی گئی ہے، لہٰذا یہ بَرَکت والا وقت سو کر مَت گزارئیے! رَمضان شریف میں عمومًا مسجدوں میں بعدِ فجر دَرْس کا سِلْسِلہ ہوتا ہے، اس میں شرکت کیجئے! اس کے بعد کچھ دَیْر ذِکْر اَذْکار کیجئے! تِلاوت کر لیجئے! اتنے میں اِشْرَاق، چاشت کے نوافِل کا وقت ہو جائے گا، لہٰذا اِشْرَاق، چاشت کے نوافِل پڑھ