Book Name:Kamyabi Pane Ke Teen Nuskhe
مزید ارشاد فرمایا:
وَ افْعَلُوا الْخَیْر (پارہ:17، الحج:77)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور اچھے کام کرو۔
یہ کامیابی پانے کا تیسرا نسخہ ہے، یعنی اے اِیْمان والو...!! لوگوں کے ساتھ بھلائی کِیا کرو! صِلَہ رحمی کرو! ماں باپ کے ساتھ، رشتے داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرو! ان کے ساتھ بھلائی سے پیش آؤ! اور اچھے اَخْلاق اپنائے رکھو...!! ([1])
یہ 3کام ہیں: (1):نماز پڑھو! (2):دیگر عِبَادات بجا لاؤ! گُنَاہوں سے بچتے رہو (3):بَھلائی کے کام کرو! اگر ہم یہ تینوں کام کریں گے تو مِلے گا کیا؟ فرمایا:
َ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ۩(۷۷) (پارہ:17، الحج:77)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اس امّید پر کہ تم فلاح پا جاؤ
سُبْحٰنَ اللہ! مَعْلُوم ہوا؛ یہ 3کام آخرت میں کامیابی دِلانے والے ہیں۔ لہٰذا اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری زندگی کامیاب گزرے، ہم آخرت میں عذاب سے بچیں، جنّت اور جنتی نعمتوں کے حقدار بنیں، اللہ پاک کو راضِی کرنے میں کامیاب ہو جائیں، یا یُوں کہہ لیجئے! کہ ماہِ رمضان جو عظمتوں، برکتوں والا مہینا تشریف لا رہا ہے، اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم یہ مقدّس مہینا کامیابی کے ساتھ گزار سکیں تو یہ 3کام اپنے اُوپَر لازِم کر لیجئے!
(1):ماہِ رمضان اور نمازوں کی کَثْرت
پہلا کام کیا کرنا ہے؟ نماز پڑھنی ہے۔ 5 نمازیں تو فرض ہیں، وہ تو پڑھنی ہی پڑھنی ہیں، صِرْف رَمضان شریف میں ہی نہیں بلکہ ساری زندگی پڑھنی ہیں، آخری دَم تک پڑھنی ہیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ماہِ رمضان میں بھی اِس کی پابندی کرنی ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ ماہِ رمضان میں تَراوِیخ کی سُنّت بھی ہے، یہ بھی پڑھنی ہے اور 20 کی 20 پڑھنی ہیں، روزانہ