Book Name:Kamyabi Pane Ke Teen Nuskhe
مطلب کیا ہے؟ نماز پڑھنے والوں کے ساتھ مِل کر باجماعت نماز پڑھو! یہاں نماز کو رَکُوع سے تعبیر کیا گیا ہے۔
غرض؛ کامیابی پانے کا یہ پہلا نسخہ ہے: نماز پڑھنا۔ مزید فرمایا:
وَ اعْبُدُوْا رَبَّكُمْ (پارہ:17، الحج:77)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور اپنے ربّ کی عبادت کرو
عُلَمائے کرام نے آیت کے اِس حصّے کی وضاحت میں 3باتیں ارشاد فرمائی ہیں: (1):اے ایمان والو! کامیابی پانے کے لئے خالِصَتًا اللہ پاک کی عِبَادت کرو! اِس میں رِیاکاری، دِکھلاوے وغیرہ کو شامِل نہ کرو! کیونکہ رِیَاکاری کے سبب اَعْمَال قبول نہیں ہوتے، نہ اِن کا ثواب ملتا ہے، لہٰذا اگر کامیابی چاہتے ہو تو ریاکاری سے پاک ہو کر پُورے اِخْلاص کے ساتھ اللہ پاک کی عِبَادت کرو! (2):اے ایمان والو...!! نماز کے عِلاوہ اور جتنی قسم کی عِبَادات ہیں، وہ بجا لاؤ! مثلاً روزے رکھو! زکوٰۃ دو! حج و عمرہ ادا کرو! تِلاوت کرو! درودِ پاک پڑھو! ماں باپ کی خِدْمت کرو! وغیرہ وغیرہ عِبَادات بجا لاؤ! (3):تیسری بات یہ فرمائی کہ اے اِیْمان والو! کامیابی پانے کے لئے عِبَادات کرو! پُورے اِخْلاص کے ساتھ کرو! اور ساتھ ہی ساتھ گُنَاہوں سے بھی بچتے رہو...!! کیونکہ سب سے بڑا عِبَادت گزار وہی ہے، جو گُنَاہوں سے بچا کرتا ہے۔([1])
سب سے بڑا عِبَادت گزار کون...؟
حدیثِ پاک میں ہے، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے