Kamyabi Pane Ke Teen Nuskhe

Book Name:Kamyabi Pane Ke Teen Nuskhe

سیکھنے سکھانے کا سلسلہ ہوتا ہے، وُضُو، غسل، نماز اور روزے وغیرہ کے ضروری اَحْکام و مسائِل سکھائے جاتے ہیں، درست تجوید و قراءَت کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا سکھایا جاتا ہے، اِنفرادی عِبَادات کا سلسلہ ہوتا ہے، اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ زہے نصیب اگر ہم دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعی اعتکاف کی سَعَادت حاصِل کر لیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ماہِ رمضان گُنَاہوں سے بچ کر نیکیوں میں گزارنے اور بہت کچھ سیکھ جانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

القرآن الکریم موبائل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے، جس کا نام ہے:(Al Quran Al kareem) القرآن الکریم، اِس موبائل ایپلی کیشن میں *مکمل قرآنِ پاک پڑھنے اور مختلف قاریوں کی آواز میں قرآنِ کریم سُننے کی سہولت موجود ہے *اس کے ساتھ ساتھ کسی مخصوص سُورت یا آیت کو Bookmark بھی کیا جا سکتا ہے یعنی بار بار پڑھنے والی سورت یا آیت کو Bookmark کی بدولت بآسانی پڑھا جا سکتا ہے۔ ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے،خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد