Book Name:Kamyabi Pane Ke Teen Nuskhe
*اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مَدَنی صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جو اللہ پاک کی رضا و خوشنودی کے لئے ایک دِن کا اعتکاف کرے گا اللہ پاک اُس کے اور جہنّم کے درمیان 3خندقیں حائِل کر دے گا، ہر خندق کی مَسَافت (یعنی دُوری) مشرق ومغرب کے فاصلے سے بھی زیادہ ہے۔([1])
یہ ایک دِن کے اعتکاف کی فضیلت ہے، غور فرمائیے! اگر ہم پُورا مہینا اعتکاف کریں، پِھر کیسے کیسے فضائِل نصیب ہوں گے؟ *مسلمانوں کی امی جان، حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ عنہا سے روایت ہے: مَنْ اِعْتَکَفَ اِیْمَاناً وَّ اِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ جِس نے اِیمان کے ساتھ اور ثواب حاصِل کرنے کی نیت سے اعتکاف کیا اُس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔([2]) *ایک حدیثِ پاک میں فرمایا: جِس نے رمضانُ المباک میں 10 دِن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے 2 حج اور 2 عمرے کئے۔([3])
اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دِینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے تحت پُورے ماہ کے اجتماعی اِعْتکاف کا سلسلہ ہوتا ہے، اس کا پُورا جدول ہوتا ہے، تہجد، اِشْرَاق، چاشت، اَوَّابِیْن، صلوٰۃُ التوبہ، صلوۃُ التسبیح وغیرہ نمازیں پڑھی، پڑھائی جاتی ہیں، عِلْمِ دِین