Kamyabi Pane Ke Teen Nuskhe

Book Name:Kamyabi Pane Ke Teen Nuskhe

کی دُکانوں پر خُوب رَش لگتا ہے، یُوں دُکانداروں کی مَصْرُوفیت بھی بڑھ جاتی ہے۔معاذ اللہ! بعض نادان اِسی مصروفیت کی وجہ سے فرض روزے بھی تَرْک کر ڈالتے ہیں،نماز چھوڑ دیتے ہیں۔

آہ!افسوس!ہم لوگ عِیْدُ الفِطْر کے ایک دِن کے لئے پُورا رمضان تیاری کرتے ہیں مگر رَمضان شریف کا پُورا مہینا کیسے گزارنا ہے، اِس کی تیاری ایک دِن بھی نہیں کرتے۔ رَمضان شریف واقعی سیزن(Season) ہے مگر مال کمانے کا نہیں بلکہ یہ نیکیاں کمانے کا سیزن ہے، خُوب ڈٹ کر عِبَادت کرنے کا سیزن ہے۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ رمضان شریف میں خُوب عِبَادات بجا لائیں اور ساتھ ہی ساتھ گُنَاہوں سے بھی بچتے رہیں۔

ماہِ رَمضَان میں گُنَاہ کا وبال

*پیارے نبی، رسولِ ہاشمی  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: جو رَمضَان میں گُنَاہ کا کام کرتا ہے، اللہ پاک اُس کے سال بھر کے اَعْمال ضائع فرما دیتا ہے۔([1]) *ایک حدیث شریف میں ارشاد ہوا: رَمضان شریف کی بےحرمتی سے بچو! بےشک اِس میں نیکی کی اہمیت بڑھا دی جاتی ہے، ایسے ہی گُنَاہ (کا وبال) بھی (بڑھا دیا جاتا ہے)۔ ([2])

ماہِ رمضان کی بےحُرْمتی کا انجام

علّامہ اِبْنِ جَوزی   رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   لکھتے ہیں: اللہ پاک کے آخری رسول، رسولِ مقبول  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا:میرے پاس جبریلِ امین  عَلَیْہِ السَّلَام  حاضِر ہوئے اور عرض کیا: یارسولَ اللہ  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! روزِ قیامت ایک نوجوان کو لایا جائے گا، وہ غمگین ہو گا، رَو


 

 



[1]... معجم اوسط، من اسمہ طاہر،  جلد:2، صفحہ:414، حدیث:3688۔

[2]... معجم اوسط، من اسمہ عبدالملک، جلد:3، صفحہ:354، حدیث:4827۔