Kamyabi Pane Ke Teen Nuskhe

Book Name:Kamyabi Pane Ke Teen Nuskhe

پڑھنی ہیں، پُورا مہینا پڑھتے رہنا ہے، زہے نصیب کہ مسجد میں باجماعت تراوِیح پڑھنے کی توفیق مِلے، جہاں حافِظ صاحِب ہوں، تراوِیح میں پُورا قرآن کریم سُنا رہے ہوں، وہاں پڑھیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! زیادہ ثواب نصیب ہو گا۔  

تراوِیح کے فضائِل

یاد رکھئے! رَمضان شریف میں تراویح پڑھنا سنّتِ مؤکدہ ہے۔([1]) شُعَبُ الْاِیْمان کی روایت ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: جو بندہ ماہِ رمضان کی رات میں نماز پڑھتا ہے، اللہ پاک اُس کے ہر سجدے کے بدلے اُس کے لئے 1500نیکیاں لکھتا ہے اور اُس کے لئے جنَّت میں سُرخ یاقوت کا گھر بناتا ہے، مزید فرمایا: بندہ رَمضان شریف میں رات کے وقت یا دِن میں جب بھی سجدہ کرتا، اُس کے ہر سجدے کے بدلے جنَّت میں ایک ایسا درخت لگایا جاتا ہے کہ اِس کے سائے میں گھوڑے سوار 500سال تک چلتا رہے۔([2])

سُبْحٰنَ اللہ! اللہ پاک کی رحمت کے قربان جائیے! * رَمضان شریف میں صرف ایک سجدہ کرنے پر 1500 نیکیاں ملتی ہیں، جنّت میں سُرخ یاقوت کا گھر بنایا جاتا ہے اور جنّت میں اِتنا بڑا درخت لگایا جاتا ہے کہ گھوڑے سوار 500سال تک اِس کے سائے میں چلتا رہے۔ اس سے وہ لوگ سبق حاصِل کریں جو مَعَاذَ اللہ! نمازِ تراویح نہیں پڑھتے یا پڑھتے تو ہیں مگر 20 پُوری نہیں پڑھتے۔ غَور کیجئے! نمازِ تراویح کی 20 رکعتوں میں کل 40سجدے ہیں، یعنی *جو 20 رکعت تراویح پڑھے تو اللہ پاک کی رحمت سے اُمِّید ہے کہ


 

 



[1]...  رد المحتار، کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل، مبحث صلاۃ التراویح،جلد:2 ،صفحہ:596۔

[2]...  شعب الایمان،باب فی الصیام ،جلد:3 ،صفحہ:314 ،حدیث:3635 ملتقطًا۔