Kamyabi Pane Ke Teen Nuskhe

Book Name:Kamyabi Pane Ke Teen Nuskhe

(3):بھلائی کے کام کیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو! کامیابی پانے کا تیسرا نسخہ ارشاد ہوا:

وَ افْعَلُوا الْخَیْر (پارہ:17، الحج:77)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور اچھے کام کرو۔

یعنی *بھلائی کے کام کرو! *صِلَہ رحمی کرو! *دوسروں کے کام آؤ! اور *اچھے اَخْلاق اپنا لو...!!

زہے نصیب رَمضان شریف میں یہ سَعَادت بھی مِل جائے۔ حدیثِ پاک میں ماہِ رمضان کو شَہْرُ المُوَاسَاۃِ فرمایا گیا ہے([1]) یعنی یہ آپس میں ایک دوسرے کے کام آنے، بھلائیاں کرنے، غریبوں، یتیموں، بیکسوں، دُکھ کے ماروں کے کام آنے کا مہینا ہے۔ لہٰذا ماہِ رمضان میں خُوب بھلائیاں کیجئے! اپنے رشتے داروں کے ساتھ نیک سلوک کیجئے! ماں باپ کی خُوب خِدْمت کیجئے! گلی محلے میں جو غریب رہتے ہیں، اُن کی مدد کیجئے! اُن کے لئے سحری اَفطاری کا انتظام کر دیجئے! اللہ پاک نے ہمّت بخشی ہے تو غریبوں کے گھر راشن ڈلوا دیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! برکتیں ہی برکتیں نصیب ہوں گی۔

ایک تھیلی تین دوست

ایک بڑے عالِم صاحِب ہوئے ہیں: علّامہ واقِدِی۔ ایک مرتبہ یُوں ہوا کہ رَمضان شریف کی آمد تھی اور علّامہ واقِدِی کے پاس کچھ نہیں تھا۔ آپ نے اپنے ایک دوست کی طرف خط لکھا کہ میرے پاس اَخْراجات کے لئے رقم نہیں ہے، قرض کے طور پر ایک ہزار دِرْہَم (یعنی چاندی کے سکّے) دے دیجئے! آپ کے دوست نے ہزار دِرْہَم کی تھیلی بھیج


 

 



[1]...موسوعہ ابن ابی الدنیا، کتاب فضائل شھر رمضان، جلد:1، صفحہ:371، حدیث:41۔