Book Name:Kamyabi Pane Ke Teen Nuskhe
صحابی اِبْنِ صحابی حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عنہما کی عادَت مُبارَک تھی کہ آپ افطاری مسکینوں کے ساتھ کیا کرتے تھے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ!ہم بھی نِیّت کر لیں زیادہ نہیں تو کم از کم ایک اِفطار تو کسی غریب کے ساتھ کریں،اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!اُس کی دِل جُوئی ہو گی، اُس کے دِل سے دُعائیں نکلیں گی تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!ہمارا بیڑا پار ہو جائے گا۔
ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا دردمندوں سے، ضعیفوں سے محبّت کرنا
پیارے اسلامی بھائیو! کامیابی پانے کے یہ 3نسخےہیں: (1):نمازیں پڑھیں (2): خُوب عِبَادت کریں، گُنَاہوں سے بچیں (3):خوب بھلائیاں کریں۔
کامیابی کے اِن تینوں نسخوں پر عَمَل کرتے ہوئے رمضان شریف کامیابی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں تو اِس کا بہت آسان ذریعہ ہے کہ ہم اِعْتکاف کر لیں، ویسے تو عموماً آخری عشرے کا اعتکاف کیا جاتا ہے اور یہ سُنّتِ مؤکدہ عَلَی الْکِفَایَہ بھی ہے (یعنی ایک نے کر لیا تو سب بَرِیُّ الذِّمَّہ ہو گئے)،([2]) البتہ! پُورے ماہ کا اعتکاف کرنا بھی محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے ثابِت ہے،([3]) لہٰذا پُورا مہینا ہی اِعْتکاف کر لیں۔