Kamyabi Pane Ke Teen Nuskhe

Book Name:Kamyabi Pane Ke Teen Nuskhe

فرمانا شروع کر دیتے *آپ  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ماہِ رمضان کے پڑوسی یعنی ماہِ شعبان کی قدر فرماتے اور شعبان شریف میں کثرت سے نفل روزے رکھا کرتے * رَمضان شریف آنے سے پہلے ہی اِستقبالیہ خطبہ دیتے،جس میں ماہِ رمضان کے فضائل اور برکتیں بیان فرماتے([1]) *پِھر جب ماہِ رمضان کا چاند نظرآجاتا تو چاند دیکھنے کی خاص دُعا پڑھتے([2]) *اور آمدِ رمضان کی خوشخبریاں دِیا کرتے تھے۔([3])

ماہِ رمضاں جہاں میں پھر آیا، مغفرت کا پیام ہے لایا

رحمتِ   حق   کا   ہو   گیا   سایہ،   لَحْظہ    لَحْظہ    نزولِ    رحمت    ہے([4])

رحمت سے محروم رہنے والا بدبخت ہے

اللہ پاک ہمیں بھی ماہِ رمضان کی خوب خوب برکتیں نصیب فرمائے۔ یہ وہ مہینا ہے کہ جِس میں لاکھوں لاکھ گنہگاروں کی بخشش کر دی جاتی ہے، حضرت عُبَادہ بن صَامِت  رَضِیَ اللہُ عنہ  روایت کرتے ہیں: ایک مرتبہ رَمضان شریف کی آمد آمد تھی، اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مَدَنی  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: تمہارے پاس ماہِ رَمضَان آ گیا *یہ برکتوں والا مہینا ہے *اِس ماہِ مُبارَک میں اللہ پاک کی رحمتیں تمہیں ڈھانپ لیتی ہیں *اِس ماہِ مُبارَک میں گُناہ مِٹا دیئے جاتے ہیں *اِس مُقَدَّس مہینے میں دُعائیں قبول کی جاتی ہیں *بے شک بد بخت ہے وہ شخص جو اِس مہینے میں بھی رحمتِ اِلٰہی سے محروم رہ جائے۔([5])


 

 



[1]...موسوعۃ الامام ابنِ ابی الدنیا،فضائل شہر رمضان ،جلد:1 ،صفحہ:371 ،حدیث: 41ماخوذًا۔

[2]...کتاب الدعاء للطبرانی،باب القول عند دخول رمضان ،جز:5 ،صفحہ:311 ،حدیث:912ماخوذًا۔

[3]...مصنف ابنِ ابی شیبہ،کتاب الصیام ،باب ما ذکر فی فضل رمضان …الخ،جلد:2 ،صفحہ:419 ،حدیث:1 ماخوذًا۔

[4]...وسائلِ فِردَوس،صفحہ:29۔

[5]... مسند الشامیین للطبرانی،جلد:3،صفحہ:271،حديث:2238۔