Book Name:Kamyabi Pane Ke Teen Nuskhe
صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:اے ایمان والو! رکوع اور سجدہ کرو اور اپنے ربّ کی عبادت کرو اور اچھے کام کرو، اس امّید پر کہ تم فلاح پا جاؤ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! جلد ہی عظمتوں، برکتوں، عزّتوں اور شانوں والے مہینے رَمضان شریف کی آمد ہے۔ حدیثِ پاک میں ماہِ رمضان کو اللہ پاک کا مہینا فرمایا گیا۔([1]) ایک حدیثِ پاک میں ہے: سَیِّدُ الشُّہُوْرِ شَہْرُ رَمَضَان ماہِ رَمَضان مہینوں کا سردار ہے۔([2])
مرحبا صَد مرحبا! پھر آمدِ رَمضان ہے
کِھل اُٹھے مُرجھائے دِل تازہ ہوا اِیمان ہے
ہر گھڑی رحمت بھری ہے ہر طرف ہیں برکتیں
ماہِ رَمضاں رحمتوں اور برکتوں کی کان ہے([3])
*ہمارے پیارے آقا، مکی مَدَنی مُصطفےٰ صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری ادا یہ ہے کہ آپ صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ماہِ رمضان کا بھر پُور طریقے سے اِستقبال کیا کرتے تھے([4]) *آپ صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی عادتِ کریمہ تھی کہ رَجَب شریف ہی سے ماہِ رَمضان تک پہنچنے کی دُعائیں