Kamyabi Pane Ke Teen Nuskhe

Book Name:Kamyabi Pane Ke Teen Nuskhe

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ:روزہ یاد ہو، پِھر غلطی سے کچھ کھا پی لیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔

وضاحت: مسئلہ تو عام ہے مگر بعض دفعہ اس معاملے میں غلط فہمی ہو جاتی ہے، مثلاً روزہ یاد تھا، وُضُو کرتے ہوئے اچانک غلطی سے چند قطرے حلق سے اُتر گئے، اب روزہ ٹوٹ جائے گا۔ یونہی بعض دفعہ افطار کے وقت ہو جاتا ہے کہ ابھی سُورج غروب نہیں ہوا ہوتا، اذان دینے یا اَلَارَم بجانے والا غلطی سے وقت سے پہلے اذان دے دیتا ہے، اِعْلان کر دیتا ہے، ایسی صُورت میں اگر وقت سے پہلے اِفْطار کر لیا، چاہے ایک دو منٹ پہلے ہی کیا، روزہ ٹوٹ جائے گا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ہماری گھڑی کا ٹائم غلط ہو، یہ سمجھا کہ افطار کا وقت ہو گیا، حقیقت میں ہوا نہیں تھا، اس صُورت میں بھی وقت سے پہلے افطار کر لیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ اس روزے کی بعد میں قضا کرنی پڑے گی۔ ہاں! اس صُورت میں کفّارہ لازِم نہیں ہو گا۔([1]) روزے کے فضائِل، آداب اور اَحْکام و مسائِل کی تفصیلی معلومات کے لئے امیر اہلسنت  دَامَت بَرَکاتُہمُ العالیہ  کی کتاب فیضانِ رمضان پڑھ لیجئے!اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...بہارِ شریعت، جلد:1، حصہ:5، صفحہ:989۔