دائمی بیماری کا روحانی علاج

وظائف

ماہنامہ فیضانِ مدینہ اکتوبر 2024

عزت اور سرفرازی پانے کا وظیفہ

یَااَحَدُ

جو کوئی 9بار پڑھ کر حاکم (یا افسر) کے آگے جائے گا، اِن شآءَ اللہُ الکریم عزت و سرفرازی پائے گا۔(مدنی پنج سورہ،ص255)

سر دَرْد کا روحانی علاج

پورے سر کا درد ہو یا شَقِیقہ (یعنی آدھے سر کا درد) بعد نمازِ عصر سُورۃُ التَّکَاثُر ایک بار (اوّل آخِر ایک بار دُرود شریف) پڑھ کر دَم کیجئے، اِن شآءَ اللہُ الکریم دَرْد میں اِفاقہ ہوگا۔(مدنی پنج سورہ، ص383)

بیماریوں کا روحانی علاج

یَامُعِیْدُ

دائمی مریض ہر وقت پڑھتا رہے، اللہ ربُّ العزت صحت عنایت فرمائے گا۔(بیمار عابد،ص39)

عیادت کرتے وقت یہ دُعا پڑھیں

جب کوئی مسلمان کسی مسلمان کی عیادت کو جائے تو 7 بار یہ دُعا پڑھے: اَسْاَلُ اللّٰہ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیْکَ (ترجمہ: میں عظمت والے، عرشِ عظیم کے مالک اللہ پاک سے تیرے لئے شفا کا سوال کرتا ہوں )اگر موت نہیں آئی ہے تو اُسے شفا ہو جائے گی۔(ابوداؤد،3/251،حدیث:3106)


Share