گُمشدہ کو بلانے کا روحانی علاج

یرقان (Jaundice) کا روحانی علاج

یَاحَسِیْبُ

300بار پڑھ کرپانی پر دَم کر کے 21دن تک پلانے سے اِنْ شَآءَاللہُ الکریم یرقان سے شِفا حاصِل ہو گی۔(بیمار عابد،ص 30)

(نوٹ: وظیفہ کے اوّل آخِر میں تین تین بار دُرود شریف پڑھنا ہے)

قرض سے نجات کا عمل

ہر نماز کے بعد سات بار

سُوْرَۂ قُرَیْش

پڑھ کر دعا مانگئے۔

پہاڑ جتنا قرض ہوگا تب بھی اِنْ شَآءَ اللہُ الکریم ادا ہو جائے گا۔ عمل تا حصولِ مراد جاری رکھئے۔(فیضانِ رمضان (مرمم)، ص112)

(نوٹ: وظیفہ کے اوّل آخِر میں تین تین بار دُرود شریف پڑھنا ہے)

نیند نہ آنے کا روحانی علاج

جس کو دَرد وغیرہ کے سبب نیند نہ آتی ہو تو اُس کے پاس

لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ

کثرت سے پڑھنے سے اُس کو اِنْ شَآءَ اللہُ الکریم نیند آجائے گی نیز اللہ ربُّ العِزّت کی رَحمت سے مریض جلد صحّت یاب بھی ہو جائے گا۔(مریض کو پڑھنے کی آواز نہ جائے اِس کی احتیاط کیجئے۔ بیمار عابد،ص26)

گُمشدہ کو بُلانے کا روحانی علاج

ایک بڑے کاغذ کے چاروں کونوں پر

یَاحَقُّ

لکھ کر آدھی رات کو یا کسی بھی وَقت دونوں ہاتھوں پر رکھ کر کھلے آسمان تلے کھڑے ہوکر دعا کیجئے۔اِنْ شَآءَ اللہُ الکریم یا تو گمشدہ فرد جلد واپَس آجائے گا یا اُس کی خبر مل جائے گی۔

(مدّت: تا حُصولِ مُراد-مینڈک سوار بچھو،ص20)


Share