دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہے

دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں

*مولانا عمر فیاض عطّاری مدنی

ماہنامہ اگست 2024

یکم تا 2 جون 2024ء کو ”ذمہ داران کا عظیم الشان اجتماع“

1 تا 2 جون 2024ء عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا اجتماع ہوا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ذمہ داران، مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور دیگر عاشقانِ رسول نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔اجتماع کا آغاز 1 جون 2024ء کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے سے ہوا جس میں امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے تربیت فرمائی۔ 2 جون کو بعد نمازِ ظہر نگران ِشوریٰ مولانا حاجی عمران عطّاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ بعد نمازِ عصر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطّاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے اور دینی و فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا۔

دارُ الافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام کی دو روزہ نشست

دارُ الافتاء اہل سنت (دعوتِ اسلامی) کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 13اور 14 مئی 2024ء کو دو روزہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر میں قائم دارُالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام نے شرکت کی۔ تربیتی نشست میں امیر اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ، رئیس دارُ الافتاء اہلِ سنت شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطّاری، استاذُ الحدیث مفتی محمد حسان عطّاری مدنی اور نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطّاری سمیت دیگر مفتیانِ کرام نے وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت کرتے ہوئے سائل کو شرعی مسائل بتانے، فتاویٰ جات لکھنے اور افتاء سے متعلق دیگر امور پر راہنمائی کی۔تربیتی نشست میں مفتیانِ کرام نے فتویٰ نویسی،علم و عمل و اخلاق میں ترقی اور اپنے اندر عالمِ ربانی کی صفات پیدا کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔ روحانیت کے درجات اور مدارجِ علیا کو طے کرنے کے بعد تقربِ الٰہی کے حصول کے ذرائع کی نشاندہی پر بیان ہوا۔

امیر اہل سنّت کے بھتیجے حاجی ادریس برکاتی کا انتقال

امیر اہلِ سنّت نے نمازِ جنازہ پڑھائی

شیخ طریقت امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کےبھتیجے حاجی محمد ادریس برکاتی کا 27 مئی 2024ء کو قضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

 مرحوم حاجی ادریس برکاتی امیر اہل سنّت کے بڑے بھائی عبدالغنی ( واڈی والا) کے بیٹے تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ جامع مسجد اسماعیل گیگا جمشید روڈ میں رات ساڑھے گیارہ بجے ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ امیر اہل سنت مولانا الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں خلیفۂ امیرِ اہلِ سنّت مولانا حاجی عبید رضا عطّاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی، نگرانِ شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطّاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی، مفتیانِ کرام، اراکینِ شوریٰ اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کو ایصالِ ثواب کیا گیا اور دعائے مغفرت کی گئی۔

12 ماہ کا مدنی قافلہ مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے لئے

مختلف مقامات پر” تقسیمِ اسناد اجتماعات“ کا انعقاد

12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے 3مئی کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان، 5 مئی کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور اور 12مئی 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہG-11 اسلام آباد میں ”تقسیم اسناد اجتماعات“ منعقد ہوئے۔ اجتماعات کا آغاز تلاوت و نعت شریف سے ہوا جس کے بعد لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری، ملتان اور اسلام آباد میں مبلغین دعوتِ اسلامی نے شرکا کی دینی،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔تقریب کے اختتام پر 12ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں انعامات بھی تقسیم ہوئے۔

مراکش کے پریشان حال و غمزدہ مسلمانوں میں

راشن و اشیائے خوردونوش کی تقسیم

8ستمبر 2023ء کو مراکش (Morocco) میں زلزلہ آیا تھاجس کے سبب 2 ہزار سے زائد لوگ انتقال کر گئے تھے، 3لاکھ سے زائد افراد بےگھر اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے تھے۔ اسی سلسلے میں FGRF دعوتِ اسلامی کے تحت FGRF UK کے نگران حاجی سیّد فضیل رضا عطّاری اور ذمہ داران نے مراکش(Morocco) میں تقریباً 1 ہزار یتیم بچوں کے لئے کھانے پینے کے سامان،کھلونے اور کپڑوں کی خریداری کرکے اُن کے درمیان تقسیم کیا جس پر بچے نہایت خوش ہوئے۔ یاد رہے کہ ستمبر 2023ء سے اب تک FGRF UK دعوتِ اسلامی کے تحت یتیم ہونے والے بچوں کی کفالت اور دیکھ بھال کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اس حوالے سے FGRF UK کے نگران حاجی سیّد فضیل رضا عطّاری نے بتایا کہ مراکش (Morocco) میں ان شآء اللہ الکریم دعوتِ اسلامی کے تحت 5 ہزار لوگوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا جبکہ ضروریاتِ زندگی کا دیگر سامان بھی تقسیم ہوگا۔

دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کی جھلکیاں

٭12 مئی 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مرکز الاقتصاد الاسلامی (Islamic Economics Centre) کے تحت تربیتی سیشن ہوا جس میں ماہر اقتصادیات مفتی علی اصغر عطّاری مدنی، نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطّاری، دارُالافتاء اہلِ سنت کے علما و مفتیانِ کرام اور دوسالہ تخصص فی الفقہ والاقتصاد الاسلامی کے اسٹوڈنٹس اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن میں شیخِ طریقت امیر اہل سنّت علّامہ محمد الیاس عطّار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و حکمت بھرےاصولوں سے شرکا کی تربیت فرمائی اور سوالات کے جوابات ارشاد فرماتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔ ٭ ڈھاکہ، بنگلہ دیش کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 3 دن کا ”درسِ قراٰن“ منعقد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ کریم کی تعلیمات کے بارے میں بتایا اور انہیں اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جبکہ دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔٭ نیروبی کینیا میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ جات کے افراد اور ذمہ داران شریک ہوئے۔ تلاوت و نعت کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطّاری نے بیان کیا۔ ٭نیوزی لینڈ کے شہر Auckland کی مسجد الحجاز میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام فیضانِ نماز کورس منعقد کیا گیاجس میں بزنس کمیونٹی سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کو نماز کے چند ضروری مسائل سکھائے گئے۔ اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو نماز کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے مختلف امور پر اُن کی راہنمائی کی۔ ٭سری لنکا کے شہر Colombo میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت جامع مسجد فیضانِ رمضان میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی کیلئے ایک سیشن منعقد کیا گیا۔ نگرانِ سری لنکا مشاورت سمیت مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے راہنمائی کی۔


دعوتِ اسلامی کی تازہ ترین اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے


news.dawateislami.net

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*(فارغ التحصیل جامعۃُالمدینہ،ذمہ دار شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کراچی)


Share

Articles

Comments


Security Code