اچھی بات بچا لیتی ہے

دادا جان! امام صاحب کو سب اتنا پسند کیوں کرتے ہیں؟ مسجد سے گھرآتے ہوئے شاکِر کے اس سوال پر شہریار صاحب کے لبوں پر مسکراہٹ پھیل گئی۔راستے میں دونوں طرف طرح طرح کے پھول (Flowers) کِھلے ہوئے تھے، شہریار صاحب نے ان پھولوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: شاکِر! ہماری آنکھوں کو یہ پھول کیوں اچّھے لگتے ہیں؟ شاکِر نے جھٹ جواب دیا: دادا جان! اپنے حُسن (Beauty) اور خوشبو (Fragrance)کی وجہ سے۔ اس جواب پر دادا جان کی زبان سے بے ساختہ سُبْحٰنَ اللہ  نکلا، شاکِر نے دادا جان کی توجّہ دوبارہ اپنے سوال کی جانب کرواتے ہوئے کہا: دادا جان! وہ میرا سوال؟ ”بتاتے ہیں بتاتے ہیں“دادا جان نے شاکِر کے سَر پر شفقت سے ہاتھ پھیرتے ہوئے جواب دیا۔ مسجد سے گھر تک کا سفر خَتْم ہوا مگر شاکِر کی بےتابی بڑھنا شُرُوع ہوگئی، وہ دادا جان کے سمجھانے اور سِکھانے کے انداز کو جانتا تھا مگر اِس بار بھی اُس کا ذہن یہ سمجھ نہیں پارہا تھا کہ دادا جان نے مجھے جواب دینے کے بجائے پھولوں کے اچّھے لگنے کا سوال کیوں کیا؟ دادا جان مجھے کیا سمجھانا چاہ رہے تھے؟ وہ انہی سوچوں میں گم تھا کہ دادا جان کی آواز نے اُسے چونکا دیا: شاکِر بیٹا! ہمارے پاس آئیے۔ یہ سنتے ہی اُس نے دوڑ لگادی۔ ”آرام سے! گِر نہ جانا“ دادا جان کی آواز پر وہ کچھ آہستہ ہوا اور صوفے پر ان کے ساتھ آکر بیٹھ گیا، ایک نظر شہریار صاحب نے اپنے ذہین پوتے کو دیکھا اس کے سیکھنے کی لگن اور جُستْجو پر  اللہ  کا شکر ادا کیا اور مَحَبّت سے قریب کرکے کہا: شاکِر بیٹا! آپ نے آتے ہوئے کِھلے ہوئے پھول دیکھے تھے اور وہ آپ کو خوب صورتی کی وجہ سے اچّھے لگے تھے، پتا چلا کہ کوئی چیز اچّھی لگنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ خوب صورت ہو لہٰذا ”خوب صورت لفظ“ بھی ہمیں ہر دل عزیز بنانے میں بہت مددگار ہوتے ہیں، اسی لئے ہمارے پیارے  اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک کلام میں ارشاد فرمایا ہے: ( قُوْلُوْا لِلنَّاسِ حُسْنًا ترجمۂ کنزالایمان:  لوگوں سے اچّھی بات کہو۔(پ1،البقرۃ:83) (اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں) بیٹا!امام صاحب کو لوگ اسی وجہ سے پسند کرتے ہیں کہ وہ اچھا بولتے ہیں۔ دادا جان! ا چّھا کیسے بولتے ہیں؟ اس سوال میں شاکِر کا شوق دیدنی تھا، بیٹا! ہم جو سوچتے ہیں وہ بولتے ہیں، اچّھی سوچ اچھا اور بری سوچ برا بُلواتی ہے لہٰذا ہر چیز کے بارے میں اچّھا سوچئے، آپ اچّھا بولنے لگیں گے۔ شہریار کے اس جواب  سے شاکِر کی مکمل تسلّی نہیں ہوئی تو اس نے مزید پوچھا: دادا جان! اگر کوئی ہمیں بُرا کہہ دے تو ہم اس کے بارے میں اچّھا سوچ کر اچّھا جواب کیسے دے سکتے ہیں؟دادا جان کہنے لگے: دے سکتے ہیں اور بِالکل دے سکتے ہیں،  اللہ  کے نیک بندوں نے ہمیں اپنے عمل سے یہی سکھایا ہے، ہم آپ کو ایک حکایت سے یہ بات  سمجھاتے ہیں:

 بہت بڑے بُزُرْگ حضرت سیّدُنا محمد بن واسِع رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کو ایک مرتبہ گورنر نے بلایا اور کوئی عہدہ دینا چاہا مگر آپ نے لینے سے انکار کردیا ،بدتمیز گورنر نے آپ کو نِہایت غصّہ دلانے والی بات کہی۔شاکِر سے رہا نہ گیا اور یہ سوال کردیا: وہ کیا؟ شہریار صاحب نے بتایا کہ گورنر نے کہا: آپ بے وقوف ہیں۔ تواس پراُن بُزُرْگ کو غصہ آگیا ہوگا؟ شاکِر نے فوراً کہا، شہریار صاحب نے اس سے کہا: بیٹا!یہیں تو ہمیں غصّے پر قابو رکھ کر ایسی بات کہنی ہے جس سے مسئلہ بڑھے نہیں بلکہ حل ہوجائے، وہ بُزُرْگ تھے، اس گُر کو اچّھی طرح جانتے تھے لہٰذا انھوں نے گورنر کو بُرا بھلا کہنے کے بجائے بس اتنا کہا: ’’یہ بات مجھے بچپن سے کہی جارہی ہے۔‘‘(سیر اعلام النبلاء،ج6،ص344) تو کیا ہم بھی بُری بات سُن کر اچّھی بات نہیں کرسکتے؟ بِالکل کرسکتے ہیں اور دل جیت سکتے ہیں۔ شہریار صاحب کی گفتگو ختم ہوچکی تھی، شاکِر کے چہرے سے اچّھا سوچنے اور بولنے کاعزم ظاہر ہورہا تھا وہ سمجھ چکا تھا کہ اچّھی بات  ”بچا“ لیتی ہے اور بُری ”پھنسا“ دیتی ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

٭ ذمہ دار شعبہ فیضان اولیاوعلما،المدینۃالعلمیہ ،باب المدینہ کراچی


Share

اچھی بات بچا لیتی ہے

   ایک مرتبہ  صحابۂ کرامعلیہمُ  الرِّضوان جہاد کے لئے  رُوم(اِٹلی Italy) کی طرف گئے ۔  دوران ِسفر  اللہ کے آخری نبی  حضرت محمد مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پیارے صحابی حضرت سفینہ رضی اللہ تعالٰی عنہ پیچھے رہ  گئے  اور اپنے ساتھیوں کو تلاش کرتے کرتے  ایک  جنگل میں پہنچ گئے۔ اچانک ان کے سامنے ایک خوفناک شیر آگیا ۔ شیر کی نظر جیسے ہی آپ پر پڑی تو وہ حملہ کرنے کے لئےآگے بڑھا۔ شیر کو دیکھنے کےباوجود حضرت سیِّدُناسفینہرضی اللہ تعالٰی عنہبالکل خوف زدہ نہیں ہوئے۔ جب آپ نے  دیکھا کہ  شیر حملہ کرنے والا ہے تو آپ نے  بلند  آواز سے  شیر  کو کہا: اے ابو  حارث! میں رسولُ اللہ صلَّی اللہ تعالٰی   علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا غلام ہو ں، لشکرِ اسلام سے بچھڑ گیا ہوں اور لشکر کی تلاش میں  ہوں۔ شیر نے جب یہ سنا کہ آپ اللہ کے پیارےنبی حضرت محمد صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صحابی ہیں تو حملہ کرنے کے بجائے ادب سے اپنا سَر جُھکا کردُم ہِلاتا ہوا آپ کے پاس آیا  اور آپ  کی حفاظت کے لئے آپ کے ساتھ ساتھ   چلنے لگا۔  راستے میں کوئی خطرہ  محسوس ہوتا یا  کوئی آواز آتی تو شیر اس طرف  چلا جاتا اور پھر آپ کے ساتھ ہو جاتا۔ جب آپ  لشکرِ اسلام  تک پہنچ گئے تو  وہ شیر جنگل کی طرف واپس لوٹ گیا۔

 (مشکوٰۃ،ج2 ،ص400،حدیث:5949ماخوذاً)

         پیارے پیارے مدنی منّو  اور  مدنی منّیو! معلوم ہوا کہ جنگلی جانور  بھی  اللہ کےنیک بندوں کا  ادب واحترام کرتے ہیں اور انہیں کوئی تکلیف نہیں  پہنچاتے۔ ہمیں  بھی اللہ کے نیک بندوں  کا ادب و اِحتِرام کرناچاہئے اور ایسے کاموں سے بچنا چاہئے جس سے اللہ کے نیک بندوں کو تکلیف پہنچے ۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

٭…ماہنامہ فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی             


Share

Articles

Comments


Security Code