۱۰۰سالہ عرس اعلیٰ حضرت اور دعوت اسلامی / مجلس مدنی انعامات کے مدنی کام

دعوتِ اسلامی

100 سالہ عرسِ اعلیٰ حضرت اور دعوتِ اسلامی

ماہنامہ جمادی الاولیٰ 1440

اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خان  علیہ رحمۃ الرَّحمٰن کا وِصالِ پُرملال 25 صفر المظفّر 1340ھ کو ہوا۔ رواں سال 1440ھ میں آپ کے وصال کو 100 سال پورے ہوئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ دنیا بھر کے عاشقانِ رضا نے 100سالہ عرسِ اعلیٰ حضرت دھوم دھام سے منایا۔ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بھی 100سالہ عرسِ اعلیٰ حضرت بڑی شان و شوکت سے منایا گیا جس کی کچھ جھلکیاں یہ ہیں : فاتحہ خوانی شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے 25 صفرالمظفّر 1440ھ کو اپنے گھر(بیت البقیع) کے جنّت ہال میں اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ  کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں فاتحہ خوانی کی اور دعا فرمائی جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ، اختتام پر لنگرِ رضویہ کا سلسلہ بھی ہوا۔ مدنی مذاکرہ * صفر المظفّر کی 25 ویں رات عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے سے قبل جلوسِ رضویہ کا سلسلہ ہوا جس میں عاشقِ اعلیٰ حضرت ، امیرِ  اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے باادب انداز میں شرکت فرمائی بعد ازاں مدنی مذاکرے میں مدنی پھول عطا فرمائے جن میں سے چند درج ذیل ہیں : * اللہ کی رحمت سے جب سے اعلیٰ حضرت کا تذکرہ سنا ، ان کی مَحَبّت کا بیج دل میں جڑ پکڑ کر تَناوَر درخت بن گیا ، تحدیثِ نعمت کے طور پر عرض کرتا ہوں کہ آج ایک دنیا اس درخت کا پھل کھارہی ہے۔ *  عالم و مفتی تو بہت ہوئے ہیں لیکن میرے اعلیٰ حضرت جیسا کوئی ہو تو بتائیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ پچھلے دو چارسو سال میں اعلیٰ حضرت جیسا کوئی پیدا ہوا ہو۔ * دعوتِ اسلامی والوں کو سیّدوں کے ادب کا جو شعور ملا وہ فیضانِ رضا ہے۔ * اللہ کریم نے دنیا میں ہمیں اعلیٰ حضرت کے فیوض و برکات سے مالا مال فرمایا ، آخرت میں بھی ہمیں محروم نہ فرمائے۔ یاد رہے! عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے اس مدنی مذاکرے میں 7000سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مدنی چینل کی خصوصی نشریات فیضانِ اعلیٰ حضرت : مدنی چینل کی جانب سے یکم تا 23 صفرالمظفرّ 1440ھ براہِ راست سلسلہ (Live Program) “ فیضانِ اعلیٰ حضرت “ پیش کیا گیا جس میں مُبلّغینِ دعوتِ اسلامی نے سیرتِ اعلیٰ حضرت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ اس سلسلے (Program) میں مدرسۃ المدینہ کے حفّاظِ کرام کے درمیان مدنی مقابلہ “ ذوقِ قراٰن “ اور دعوتِ اسلامی کی مختلف مجالس کے درمیان مدنی مقابلہ “ ذوقِ نعت “ بھی ہوا۔ مدنی مقابلے ذوقِ نعت کا فائنل 23 صفرالمظفّر 1440ھ کو عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی کے وسیع و عریض صحن میں ہوا جس میں مجلس خصوصی اسلامی بھائی کامیاب رہی۔ فیضانِ امام اہلِ سنّت کی اشاعت اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِ سنّت  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ  کے 100 سالہ عرس کے موقَع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی جانب سے امامِ اہلِ سنّت  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ  کی حیاتِ مبارَکہ کے کثیر پہلوؤں کو اجاگر کرتاہوا تقریباً 57 مضامین اور 252 صفحات پر مشتمل ایک خصوصی شمارہ بنام “ فیضانِ امامِ اہلِ سنّت “ پاک و ہند میں بیک وقت کم و بیش 7100 کی تعداد میں شائع کیا گیا۔ سیرتِ اعلیٰ حضرت کے مختلف گوشوں پر مشتمل اس خصوصی شمارے کی اِشاعت پر اراکینِ شوریٰ ، ملک و بیرونِ ملک سے عُلَما و مفتیانِ کرام اور دیگر ذِمّہ داران کی جانب سے مبارَک باد کے پیغامات موصول ہوئے جنہوں نے مجلس “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے لئے اپنی نیک دعاؤں کا اظہار کیا۔ یہ خصوصی شمارہ مزارِ اعلیٰ حضرت بریلی شریف ہند میں ہونے والی عرسِ رضوی کی مرکزی تقریب میں* حضرت مولانا سبحان رضا خان سبحانی میاں صاحب (سجادہ نشین درگاہِ اعلیٰ حضرت بریلی شریف) * حضرت مولانا پروفیسر سیّد امین میاں برکاتی صاحب (سجادہ نشین خانقاہِ برکاتیہ مارہرہ شریف و بانی البرکات علی گڑھ) * حضرت مولانا منّان رضا خان منّانی میاں صاحب (برادرِ تاج ُ الشریعہ بریلی شریف ، بانی و سرپرست جامعہ نوریہ رضویہ بریلی شریف) * حضرت مولانا مفتی محمد عسجد رضا خان قادری رضوی صاحب (جانشین و شہزادۂ تاجُ الشّریعہ و سرپرستِ اعلیٰ جامعۃ الرضا بریلی شریف) سمیت کثیر عُلَمائے کرام ، سجادہ نشین اور شخصیات کو پیش کیا گیا جس پر انہوں نے مَسرت کا اظہار کیا۔ سنّتوں بھرے اجتماعات ملک بھر کئی مساجد میں 25 صفرالمظفّر کو 100 سالہ عرسِ اعلیٰ حضرت کی مناسَبت سے محافل ہوئیں جبکہ موصول ہونے والی کارکردگی کے مطابق بڑی سطح پر 775 مقامات پر اجتماعاتِ ذکر و نعت ہوئے جن میں کم و بیش ایک لاکھ 17 ہزار 990 سے زائد عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ بیرون ِ ملک اجتماعاتِ عرسِ رضا      وطنِ عزیز پاکستان کی طرح بیرونِ ممالک میں بھی عاشقانِ رضا نے 100 سالہ عرسِ اعلیٰ حضرت کے سلسلے میں محافل سجاکر اعلیٰ حضرت سے اپنی عقیدت و مَحبّت کا اظہار کیا۔ مجلس بیرونِ ممالک کی جانب سے موصول ہونے والی کارکردگی کے مطابق عرب شریف ، ہند ، نیپال ، بنگلہ دیش ، بحرین ، بیلجیئم ، فرانس ، اٹلی ، اسپین ، ناروے ، سویڈن ، ڈنمارک ، آسٹریا ، گریس ، ہالینڈ ، ساؤتھ افریقہ ، موزمبیق ، ماریشیس ، یوکے ، اسکاٹ لینڈ ، ہانگ کانگ ، تھائی لینڈ ، سری لنکا ، جاپان ، امریکا ، کینیڈا ، آسٹریلیا ، عمان ، عرب امارات ، ترکی ، زامبیا ، کینیا ، تنزانیہ ، ملاوی ، قطر ، کویت ، ساؤتھ کوریا ، ملائیشیا ، سوڈان اور نیوزی لینڈ میں اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس جامعۃ المدینہ مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت 24 صفر المظفّر 1440ھ بروز جمعہ عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی کے وسیع و عریض صحن میں ایک عظیم الشّان اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مقابلۂ حسنِ قرأت ، حفظِ قرآن ، حسنِ بیان ، ذہنی آزمائش ، حسنِ نعت ، علمی مُباحَثہ ، اساتِذۂ کرام کے بیانات ، سامعین سے سوالات ، عَرَبی سلسلہ ، رضوی کمپیوٹر اور تعارفِ رسائلِ رضویہ کے مختلف مرحلے (Segments) ہوئے۔ اس اجتماع میں بھی عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مکتبۃ المدینہ کی خصوصی رعایتی آفر دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارہ مکتبۃ المدینہ نے 100 سالہ عرسِ اعلیٰ حضرت کے موقع پر عاشقانِ اعلیٰ حضرت کے لئے اپنی مطبوعات پر%20 ڈسکاؤنٹ رکھا ۔ یہ رعایتی پیشکش تین دن تک پاکستان بھر میں مکتبۃ المدینہ کی تمام شاخوں پر جاری رہی جس سے عُلَمائے کرام ، طَلَبائے کرام اور دیگر اسلامی بھائیوں نے فائدہ اٹھایا۔ وقتِ وصال فاتحہ خوانی : اعلیٰ حضرت  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ  کا وصال 25 صفر المظفّر (پاکستان کے وقت کے مطابق)دوپہر 2 بج کر8 منٹ پر ہوا تھا۔ دعوتِ اسلامی کے عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں اعلیٰ حضرت کے عَین وقتِ وصال پر فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا ، نگرانِ شوریٰ حضرت مولانا محمد عمران عطّاری  مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی  نے دعا کروائی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


Share

۱۰۰سالہ عرس اعلیٰ حضرت اور دعوت اسلامی / مجلس مدنی انعامات کے مدنی کام

مجلس مدنی انعامات کے مدنی کام ٭مجلس مدنی انعامات کے تحت محرم الحرام اور صفرُالمظفّر 1440ھ میں پاکستان بھر میں کم وبیش 1716 مقامات پرسنّتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں تقریباً 45 ہزار 609 عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔٭محرم الحرام اور صفرالمظفر 1440ھ میں پاکستان میں کم وبیش 2044 مقاما ت پر یومِ قفلِ مدینہ منایاگیا جن میں تقریباً 50274 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ماہِ صفر المظفر 1440ھ میں مدنی انعامات کے کم و بیش 79ہزار582 رسائل موصول ہوئے۔ مسجدکا افتتاح نگرانِ  مجلسِ مدنی انعامات  پاکستان نے بھینس کالونی باب المدینہ کراچی میں جامع  مسجد فیضانِ برکت کا افتتاح فرمایا۔اعراسِ بزرگانِ دین پر مجلس مزاراتِ اولیاء کے مدنی کام دعوتِ اسلامی کی مجلس مزراتِ اولیاء کے تحت ٭حضرت سیّدنا داتا گنج بخش سیّدعلی ہجویری علیہ رحمۃ اللہ القَوی (مرکز الاولیاء لاہور) ٭حضرت سیّدنا شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (بِھٹ شاہ، باب الاسلام سندھ) ٭حضرت پیر پٹھان خواجہ محمد سلیمان تونسوی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (تونسہ شریف،ڈیرہ غازیخان پنجاب) ٭شارحِ بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (گھوسی،ضلع مئو یوپی ہند) ٭حضرت بابا بُلھے شاہ سیّدعبداللہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (قصور،پنجاب) ٭قائدِ اہلِ سنّت علّامہ ارشدالقادری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ(جمشید پور،بہار، ہند) ٭حضرت سیّدنا شیخ صالح سوالی علیہ رحمۃ اللہ الوَالی(اوتھل، بلوچستان) ٭حضرت خواجہ ابو داؤد محمد صادق قادری رضوی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (گوجرانوالہ،پنجاب) ٭حضرت علّامہ محمد صدیق قادری نقشبندی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (گلگت)٭حضرت خواجہ صوفی کرامت حسین نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (گوجرانوالہ) ٭ حضرت شاہ کمال رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (اقبال ٹاؤن، مرکزالاولیاء لاہور) ٭حضرت شاہ جمال رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (نزد اچھرہ اسٹاپ مرکز الاولیاء لاہور) ٭حضرت جھاری پیر(سمن آباد، پنجاب) ٭حضرت بیری پیر (اقبال ٹاؤن، مرکزالاولیاء  لاہور) ٭حضرت میران حسین زنجانی (مرکزالاولیاء لاہور) ٭بابا نیک مرد سرکار علیہ رحمۃ اللہ الغفَّار (کنگن پور،ضلع قصور) ٭ پیر سخی حیدر شاہ رحمۃ  اللہ علیہ(چھانگا مانگا،صوبہ) ٭بابا شاہ سوار (کنگن پور، ضلع قصور) ٭حضرت پنج پیر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (مرکزالاولیاء، لاہور) ٭حضرت شاہ کمال چشتی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (قصور پنجاب) ٭حضرت سخی سرکار فیض عالم (گلبرگ ،مرکز الاولیاء لاہور) کے اعراس مبارکہ پر مزار شریف پر قراٰن خوانی،نیکی کی دعوت، مدنی حلقوں، مدنی دوروں، چوک درس، انفرادی کوشش اور مدنی قافلوں کی آمد کا سلسلہ رہا۔کئی مقامات پر کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے جبکہ چند شخصیات اور سجادہ نشینوں سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ سنّتوں بھرا اجتماع مجلسِ ڈاکٹرز اور شعبۂ تعلیم کے تحت میرپور خاص باب الاسلام سندھ میں عظیمُ الشّان اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں رکنِ شوریٰ محمد اطہر عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں  کے تحت ماہِ  اکتوبر 2018ء میں 109 مَحارِم اجتماعات منعقد ہوئے جن میں کم و بیش 2044 مَحارِم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، مبلّغینِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوششوں سے  581محارم اسلامی بھائیوں نے 3دن، 15 اسلامی بھائیوں نے 12 دن اور 8 اسلامی بھائیوں نے ایک ماہ کےمدنی قافلے میں سفرکی سعادت حاصل کی۔ فیضانِ نماز کورس دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت  نماز کا درست طریقہ سکھانے کے لئے  ہرعیسوی ماہ کی یکم، 11 اور 21  تاریخ کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی سمیت مختلف مقامات پر”7 دن کا فیضانِ نماز کورس“  کروایا جاتا ہے۔پچھلے دنوں یہ مدنی کورس مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ مراد جمالی(بلوچستان) میں  کروایا گیاجس میں  عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت حاصل کی اور عمامہ و داڑھی شریف سجانے،ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور صدائے مدینہ لگانے سمیت کئی اچھی اچھی نیتیں کیں۔مجلس تاجران کے مدنی کاموں کا اجمالی جائزہ٭ شیخِ طریقت  امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبتِ بابرکت سے فیض حاصل کرنے اور مدنی مذاکروں میں شرکت کے لئے 11،10،09 نومبر 2018ء کو مرکزالاولیاء لاہور سے کثیر تاجر اسلامی بھائی بذریعہ میلادی طیارہ  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی حاضر ہوئے جہاں ان تاجر اسلامی بھائیوں  نے شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کا شرف بھی حاصل کیا۔٭مجلس تاجران کے تحت اکتوبر 2018ء میں ہونے والے مدنی کاموں میں سے چند کی نمایاں کارکردگی: ٭تاجر اجتماعات اور مدنی حلقے 961 ٭شرکا 9501 ٭مدرستہ المدینہ بالغان 7647 ٭پڑھنے والوں کی تعداد 68 ہزار 49 ٭مدنی درس 752 ٭چوک درس 1857 ٭مدنی دورے 565 ٭شرکا 2407 ٭مدنی قافلے 167 ٭شرکا 1291 ٭2943 تاجران نے  10904 رسائل تقسیم کئے۔مجلس تاجران برائے گوشت کے مدنی کام ٭گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں عظیم الشان اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں کئی مقامات سے گوشت کا کام کرنے والے،مویشی منڈی سے وابستہ اور چمڑے کا کام کرنے والے 300 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭29 اکتوبر 2018ء کو شاد باغ مرکزالاولیاء لاہور میں  سنتوں بھرا اجتماع ہوا   جس میں تاجران نے بھی شرکت کی۔


Share

۱۰۰سالہ عرس اعلیٰ حضرت اور دعوت اسلامی / مجلس مدنی انعامات کے مدنی کام

علمائے کرام سے ملاقاتیں گزشتہ ماہ دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء و دیگر ذمّہ داران نے 1530 علما و مشائخ  اور اَئمہ و خطبا سے ملاقات کی سعادت حاصل کی جن میں سے چند کے نام یہ ہیں: پاکستان:٭مصنّفِ کُتُبِ کثیرہ حضرت علّامہ مولانا مفتی عبدالرزاق بُھترالوی صاحب (اسلام آباد) ٭حضرت مولانا پیر سیّد حَسِینُ الدّین شاہ صاحب (سرپرستِ اعلیٰ جامعہ ضیاءالعلوم رضویہ راولپنڈی) ٭شیخ الحدیث مفتی محمد مرتضیٰ عطائی صاحب(شیخ الحدیث دارالعلوم امینیہ رضویہ سردارآباد فیصل آباد) ٭مفتی محمد شفیق احمد  مجددی صاحب (مہتمم جامعہ امام اعظم ابو حنیفہ سانگلہ ہل) ٭مولانا محمد فہیم قادری صاحب (مدرّس جامعہ مظہرالاسلام گلستان محدثِ اعظم) ٭مولانا  محمد اسحاق اَلْوَرِی صاحب (مہتمم جامعہ غوثیہ مجددیہ رکنُ الاسلام سردارآباد فیصل آباد) ٭مولانا محمد کاشف اقبال مدنی صاحب (مہتمم جامعہ محمدیہ سردارآباد فیصل آباد) ٭مولانا محمد طاہر رضا نوری  صاحب (پرنسپل مرکزی دارالعلوم غوثیہ حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ) ٭سیّد محمد اسداللہ اسد شاہ قادری صاحب (ناظم  اعلیٰ جامعہ مدینۃالعلم ولی آباد شریف خانپور) ٭مولانا مفتی مختار احمد درانی صاحب (مہتمم و مدرس جامعہ اسلامیہ سراج العلوم خانپور ضلع رحیم یار خان) ٭صدرالمدرسین مفتی احمد یار خان اشرفی صاحب (شیخ الحدیث جامعہ اشرف المدارس اوکاڑہ) ٭مفتی علی عمران فریدی صاحب (مدرّس تخصص فی الفقہ جامعہ فریدیہ ساہیوال) ٭مفتی غلام رسول فیضی صاحب (مہتمم جامعہ مفتاح العلوم ڈیرہ غازی خان)٭مولانا پیر سیّد صادق رسول شاہ صاحب (مہتمم جامعہ فریدیہ صادقیہ کوٹ مٹھن شریف) ٭مفتی طاہر اقبال جلالی صاحب ( ناظمِ اعلیٰ جامعہ جلالیہ معصومیہ مظہرالاسلام جلالپور بھٹیاں حافظ آباد) ٭مولانا رضاءالمصطفیٰ قادری صاحب (مہتمم جامعہ غوثیہ قادریہ جلال پور بھٹیاں حافظ آباد) ٭مولانا غلام مصطفیٰ سلطانی صاحب (مہتمم جامعہ منظور الاسلام حافظ آباد)٭مولانا مفتی نذیر احمد قریشی صاحب (مہتمم جامعہ سیفیہ رحمت آباد ایبٹ آباد) ٭مولانا حبیب اللہ چشتی صاحب (خطیب جامع مسجد پٹرانگ بابا چارسدہ)٭مولانا مفتی نعمت اللہ صاحب (صدر دارالافتاء  جامعہ غوثیہ رضویہ زم زم نگر حیدرآباد) ٭مولانا مفتی عبدالعلیم چنّا صاحب(مہتمم مدرسہ فخرالاسلام سہون شریف) ٭مولانا مسعود احمد قادری صاحب (مہتمم مدرسہ زین العابدین شکار پور) ٭مولانا پیر مفتی ہادی بخش نقشبندی صاحب ( حب چوکی بلوچستان)٭مولانا صدّام حسین قادری صاحب (مہتمم مدرسہ فیض العلوم اوستہ محمد، بلوچستان) ٭مولانا مشتاق احمد صدیقی صاحب (مہتمم دارالعلوم صدیقیہ غوثیہ ضلع منڈی بہاؤالدین) ٭مولانا محمد بشیر قادری صاحب (خطیب جامع مسجد رضویہ رٹو ضلع استور گلگت بلتستان) ہند:٭حضرت مولانا سبحان رضا خان سبحانی میاں صاحب (سجادہ نشین درگاہِ اعلیٰ حضرت بریلی شریف) ٭حضرت مولانا پروفیسر سیّد امین میاں برکاتی صاحب (سجادہ نشین خانقاہِ برکاتیہ مارہرہ شریف و بانی البرکات علی گڑھ) ٭حضرت مولانا منان رضا خان منانی میاں صاحب (برادرِ تاج ُ الشریعہ بریلی شریف، بانی و سرپرست جامعہ نوریہ رضویہ بریلی شریف) ٭حضرت مولانا مفتی محمد عسجد رضا خان قادری رضوی صاحب (جانشین و شہزادۂ تاج الشریعہ و سرپرست اعلیٰ جامعۃ الرضا بریلی شریف) ٭مولانا عبدالمبین نعمانی صاحب (بانی و سرپرست جامعہ قادریہ اترپردیش یوپی) ٭مولانا مفتی خلیل احمد صاحب (شیخ الجامعہ،جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن ہند)دیگر ممالک: ٭حضرت مولانا سیّد ارشاد بخاری صاحب ( خلیفۂ تاج الشریعہ بنگلہ دیش) ٭مولانا مفاذ نولاری صاحب (مدرّس عروسیۃ القادریہ اعرابک کالج کولمبو سری لنکا) ٭قاری منیر نقشبندی صاحب( ناظم مرکز النصیحہ سٹٹگارٹ جرمنی) علما و شخصیات کی مدنی مراکز آمد٭مفتی منیب الرحمٰن صاحب (چیئرمین رؤیتِ ہلال کمیٹی پاکستان) نے فیضانِ مدینہ اسلام آباد G-11 ٭ مولانا محمد یاسر رضوی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد مدنی و مہتمم جامعہ مدنی رضویہ کھرڑیانوالہ) اور سیّد محمد علی اظہر شاہ قادری صاحب ( امام و خطیب مرکزی  جامع مسجد خضریٰ کھرڑیانوالہ) نے فیضانِ مدینہ کھرڑیانوالہ ضلع سردارآباد فیصل آباد٭ صاحبزادہ پیر حامد سرفراز رضوی صاحب (مہتمم جامعہ غوثیہ رُشدالایمان، ڈجکوٹ)نے فیضانِ مدینہ شہر نوری سمندری ضلع سردارآباد فیصل آباد ٭مولانا عبدالباسط مصطفائی صاحب (ادارۃ المصطفٰے  سردار آباد فیصل آباد) نے فیضانِ مدینہ سانگلہ ہِل٭صاحبزادہ پیر فیض العلیم اشرفی صاحب (ناظم مدرسہ فیض الاسلام پاکپتن شریف) نے فیضانِ مدینہ پاکپتن ٭مفتی عرفان الحق نقشبندی صاحب (مہتمم جامعہ حنفیہ رضویہ ڈیرہ غازی خان) مولانا محمد زبیر قادری صاحب (ناظم و صدر مدرس جامعہ رضاء العلوم ڈیرہ غازی خان) اور مولانا آفاق  چشتی صاحب (مدرس جامعہ گلزارِ مدینہ ڈیرہ غازی خان ) نے فیضانِ مدینہ ڈیرہ غازی خان ٭مفتی کاشف سعیدی صاحب (مہتمم جامعہ اسلامیہ نبویہ بہاولپور) نے فیضانِ مدینہ بہاولپور ٭صاحبزادہ محمد اسحٰق قادری صاحب (مہتمم  مدرسہ تاجدارِ مدینہ وہاڑی) نے فیضانِ مدینہ وہاڑی ٭مولانا محمد کوثر نقشبندی صاحب(امام و خطیب  جامع مسجد حیدریہ راچڈیل یوکے) نے  فیضانِ مدینہ و مدرسۃ المدینہ مانچسٹر یوکے ٭مفتی محمد شعبان قادری صاحب (مہتمم جامعہ نصرت الاسلام گوجرانوالہ) مولانافہیم مصطفائی صاحب(مدرس جامعہ ادارۃ المصطفٰے گوجرانوالہ) اور مولانا خلیل الرحمٰن صاحب (مدرس جامعہ شیخ الحدیث گوجرانوالہ) نے فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ ٭پیر سیّد مظفر حسین شاہ صاحب (خطیب جامع مسجد حبیبیہ دھوراجی (مدنی) کالونی) اور مولانا فاروق خان سعیدی صاحب(مدینۃ الاولیاء ملتان) نے فیضانِ مدینہ و مدرسۃ المدینہ آن لائن زم زم نگر حیدرآباد کا وزٹ فرمایا۔ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت گزشتہ ماہ  سنّی مدارس و جامعات سے تقریباً 2000 سے زائد طلبۂ کرام نے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکروں میں شرکت کی۔ شخصیات سے ملاقاتیں مجلسِ رابطہ کے ذِمّہ داران نے گزشتہ دِنوں کئی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ان میں سے چند کے نام یہ ہیں: ٭سیّد سعیدالحسن شاہ (صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف، مرکزالاولیاء لاہور) ٭تیمور حیات بھٹی (صوبائی وزیر اسپورٹس و یوتھ افیئرز، مرکزالاولیاء لاہور) ٭محمد خان بھٹی (سیکرٹری پنجاب اسمبلی، مرکزالاولیاء لاہور) ٭احمد خان نیازی (معاونِ وزیرِ اعظم، میانوالی) ٭سیّد رفاقت حسین گیلانی (معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب، مرکز الاولیاء لاہور) ٭قاضی فاروق سلطان (D.S.P جھنگ صدر) ٭چوہدری افتخار  حسین گوندل (M.P.A ساہیوال) ٭عارف نواز (سابق I.G پنجاب، مرکز الاولیاء لاہور) ٭سردار علی اصغر (M.P.A ساہیوال) ٭سجاد منج (D.I.G آپریشن پنجاب، مرکزالاولیاء لاہور)  ٭محمد طاہر (سابق I.G پنجاب، مرکزالاولیاء لاہور) ٭طارق مسعود یٰسین (ایڈیشنل I.G مرکزالاولیاء لاہور) ٭ملک پرویز (M.N.A مرکزالاولیاء لاہور) ٭آصف امین (S.P کینٹ مرکزالاولیاء لاہور) ٭عنصر مجید خان نیازی (صوبائی وزیر برائے ہیومن ریسوس اینڈ ڈویلپمنٹ گلزارِطیبہ سرگودھا) ٭عمران محمود (D.I.G آپریشن پنجاب مرکزالاولیاء لاہور) ٭چوہدری شہباز (M.P.A مرکزالاولیاء لاہور) ٭محمد حسن رضا خان (D.P.O گلزارِ طیبہ سرگودھا) ٭چوہدری خالد بشیر چیمہ (S.P گلزارِ طیبہ سرگودھا) ٭مہر محمد اسلم بھروانہ (صوبائی وزیر کوآپریٹو، مرکزالاولیاء لاہور) ٭چوہدری منیب سلطان چیمہ (M.P.A گلزارِ طیبہ سرگودھا) ٭راؤ امتیاز احمد (ڈپٹی کمشنر لودھراں) ٭ڈاکٹر افضل خان (M.N.A بھکر) ٭چوہدری یاسر ظفر سندھو (M.P.A گلزارِ طیبہ سرگودھا) ٭چوہدری خالد مسعود رانجھا (ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی گلزارِ طیبہ سرگودھا)  ٭رانا طاہر عبدالرحمٰن خان (S.S.P، V.I.P سیکورٹی مرکزالاولیاء لاہور) ٭چوہدری افتخار احمد گوندل (M.P.A گلزارِ طیبہ سرگودھا) ٭فیصل حیات سیال (مشیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب، مرکزالاولیاء لاہور) ٭سردار خالد محمود وارن (M.P.A احمد پور شرقیہ بہالپور) ٭چوہدری طاہر محمود گجر (D.S.P C.I.A گلزارِ طیبہ سرگودھا) ٭رانا منور غوث خان (M.P.A گلزارِ طیبہ سرگودھا) ٭چوہدری احسان الحق باجوہ (M.P.A بہالپور) ٭محمد بشارت رندھاوا (M.P.A چوک اعظم) ٭رانا محمد شہباز خان (M.P.A مرکزالاولیاء لاہور) ٭محمد شاہد (اسسٹنٹ کمشنر،لیّہ) ٭ محمود حسن خان  (کمشنر گلزارِ طیبہ سرگودھا ڈویژن ) ٭سیّد خرم علی شاہ (R.P.O گلزارِ طیبہ سرگودھا) ٭چوہدری غلام محمود ڈوگر  (R.P.O سردار آباد فیصل آباد)٭محمد انور (D.P.O چنیوٹ) ٭سید امان انور (ڈپٹی کمشنر چنیوٹ) ٭محمد عبادت نثار  (D.P.O خوشاب) ٭کیپٹن ریٹائر ارشد منظور بزدار (ڈپٹی کمشنر خوشاب) ٭محمد ممتاز احمد  (D.P.O میانوالی) ٭محمد بابر خان (ڈپٹی کمشنر لیہ)٭مجید امجد خان نیازی (M.N.A میانوالی) ٭لیاقت علی خان  (M.P.A گلزارِ طیبہ سرگودھا)۔ اجتماعِ ذکر و نعت دعوتِ اسلامی کے تحت بورے والا پنجاب کے ایک مقامی ہوٹل میں عظیمُ الشّان اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ اس اجتماع میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چوہدری محمود اختر گھمن اور خالد محمود ڈوگر (M.P.A) سمیت کئی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مجلسِ تاجران کے ذمّہ داران کی تاجران سے ملاقاتیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ تاجران  کے  ذمّہ داران  نے کئی تاجر حضرات سے ملاقاتیں کیں، چند کے نام  یہ ہیں:٭مظفر وڑائچ (آنر روزی فوڈ انڈسڑی بلوچ ہوٹل عزیزآباد باب المدینہ کراچی) ٭شیخ عبدالماجد(شیخ چپل  اسٹور ضیاءکوٹ سیالکوٹ) ٭تصور حسین (سکائی فین انڈسٹری گجرات) ٭حاجی خالد محمود (ایور گرین انڈسٹری گجرات) ٭محمدالطاف جٹ(پرنس مارکی گجرات) ٭شیخ محمد عادل (حافظ شوز لالہ موسیٰ) ٭شیخ محمد ندیم (مدینہ سوٹ مرکز دین گاہ) ٭محمد شکیل ( بھائی بھائی  گارمنٹس مین بازارجہلم) ٭حافظ عبدالمجید (مرحبا گارمنٹس کنگن روڈ احمدپورشرقیہ)جبکہ باب المدینہ کراچی کی بابر مارکیٹ اور صرافہ بازار میں گولڈکے  تاجروں سے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ رہا۔ دورانِ ملاقات ان تاجران کو ٹیلی تھون، ہفتہ وار مدنی مذاکرے اور باب المدینہ کراچی میں مجلسِ تاجران کےتحت ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی۔


Share

۱۰۰سالہ عرس اعلیٰ حضرت اور دعوت اسلامی / مجلس مدنی انعامات کے مدنی کام

تقریبِ رِدا پوشی اس سال (2018ء) ملک و بیرونِ ملک جامعۃُ المدینہ سے (پانچ سالہ) درسِ نظامی اور (اڑھائی سالہ) فیضانِ شریعت کورس مکمل کرنے والی 1632 اسلامی بہنوں کی تقریبِ رِدا پوشی 17 صفر المظُفر 1440ھ مطابق 27 اکتوبر 2018ء کو یومِ اُمِّ عطا ر کے مو قع ان مقامات پر ہوئی:

پاکستان:٭عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ عطاری و رضوی زون باب المدینہ کراچی٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو مرکزالاولیاء لاہور ہجویری زون ٭جامعۃُ المدینہ للبنات گلیگسی ٹاؤن مدینۃ الاولیاء ملتان سہروردی زون ٭مسرت بینکویٹ زم زم نگر  حیدر آباد امجدی زون ٭اپواء لیڈیز کلب نواب شاہ قادری زون ٭نایاب لان  فاروق نگر لاڑکانہ جنیدی زون ٭رحمانی میرج ہال خان پور سیرانی زون ٭ملن میرج ہال وہاڑی بسطامی زون ٭مدرسۃ المدینہ للبنات ڈیرہ غازی خان فاروقی زون ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردار آباد فیصل آباد چشتی زون٭دیوان خاص میرج ہال اوکاڑہ چشتی زون ٭دوہا میرج ہال گلزارِ طیبہ سرگودھا غزالی زون ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ ترمذی زون ٭جامعۃُ المدینہ للبنات ضیاء کوٹ سیالکوٹ صدیقی زون ٭جامعۃُ المدینہ للبنات فیضانِ خدیجۃ الکبری، کنگ سہالی صدیقی زون٭گجرات صدیقی زون ٭الحمید شادی ہال  سیّد پور روڈ راولپنڈی مہروی زون ٭فیضانِ مدینہ گرین سٹی واہ کینٹ مہروی زون ٭آئیڈیل میرج لان ڈیرہ اسماعیل خان گیلانی زون ہند:کرلا بمبئی ٭ڈونگری بمبئی ٭میرا روڈ بمبئی ٭مؤمن پورا ناگپور۔ اس تقریب میں نگرانِ شوری مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینے سنتوں بھرا بیان فرمایا جسے پردے میں موجود اسلامی بہنوں نے بذریعہ مدنی چینل سنا۔ مختلف مقامات پر ہونے والی ان تقاریب میں جامعاتُ المدینہ للبنات کی  معلّمات، ناظمات، طالبات، سرپرست اور ذمّہ دار اسلامی بہنوں سمیت  کئی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدنی کورسز ٭ یکم تا 7 اکتوبر 2018ء کو بابُ المدینہ کراچی میں قائم    اسلامی  بہنوں کی  مدنی  تربیت گاہ میں ”7دن کا کردار کی درستی کورس“ ہوا۔٭ یکم صفر المظفر 1440 ھ سے  پاکستان کے پانچ  بڑے شہروں  بابُ المدینہ کراچی، زم زم نگر حیدرآباد ، مدینۃ الاولیاء ملتان شریف، سردار آباد فیصل آباد اور  گجرات میں واقع اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت گاہوں میں ”12 دن کا اصلاح اعمال کورس“  ہوا۔ ٭4،3،2 صفر المظفر 1440ھ کو اسکاٹ لینڈ میں 3 دن کے ”مدنی کام کورس“ کی ترکیب رہی ان مدنی کورسز میں 207 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی نیز مدنی کورسز کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے کاموں کو بڑھانے کیلئے بھرپور کوششیں کرنے کی نیتیں بھی کیں۔ تجہیز و تکفین اجتماعات خواتین کو  غسلِ میّت دینے والی اسلامی بہنوں کے لئے وقتاً فوقتاً  سنّتوں بھرے تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے ذمّہ داران کے سنّتوں بھرے تربیتی اجتماعات میں 5311  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ٭953 انتقال کرجانے والی خواتین  کے غسل ِ میّت کی ترکیب بنی ان میں سے 341 مقامات پر اجتماعِ ذکر و نعت برائے ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہوا جہاں 35 ہزار  794 کُتُب و رسائل تقسیم ہوئے۔ لواحقین میں سے 662 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع  میں شرکت کی  جبکہ 159 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا۔

اسلامی بہنوں کی بیرونِ ملک کی مدنی خبریں

پھوئی ماں کے چہلم پر ایصالِ ثواب کا اہتمام 8 اور 11  صفرالمظفر 1440ھ کویوکے کے شہروں نیلسن(Nelson)، اولڈہم (Oldham)، راچڈیل(Rochdale)، بری (Bury)، بولٹن (Boltonمانچسٹر (Manchester)، بلیک برن (Blackburn)، ایکرنگٹن (Accrington سلاؤ(Slough)، برن لی (Burnley)، لندن (London)، ڈربی (Derby)، پیٹربورو (Peterborough)، بریڈفورڈ  (Bradford)، لیسٹر (Leicester)، برمنگھم (Birmingham)، نیو کیسل (Newcastle)، شیفیلڈ(Sheffield)، ہیلی فی3ہروشن تعلیماتکس (Halifax)، اور ہودرزفیلڈ (Huddersfield) میں مختلف مقامات پر  پھوئی ماں (ہمشیرۂہمشیرِ عطار)کے  چہلم کے موقع پر ایصالِ ثواب،کلمہ طیبہ کے ورد اور خصوصی دعاؤں کا سلسلہ ہوا۔ جامعۃُالمدینہ للبنات کی  مدنی خبریں ٭مجلس جامعاتُ المدینہ للبنات کے تحت 100 سالہ عرسِ اعلیٰ حضرت کے سلسلے میں 21 صفرالمظفر  1440ھ بروز بدھ ملک و بیرونِ ملک جامعات المدینہ للبنات میں سنّتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں سیرتِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مختلف پہلوؤں پر بیانات کئے گئے۔ ٭یومِ اُمِّ عطار علیہ رحمۃ اللہ الغفَّار  کے موقع پر ملک و بیرونِ ملک جامعات المدینہ للبنات میں ایصالِ ثواب کی ترکیب بنائی گئی۔ ٭یکم نومبر 2018ء سے موزمبیق میں 26 دن کا ”فیضانِ علم کورس“ کا آغاز ہوگیا ہے۔ مدرستہ المدینہ بالغات کا آغاز 20 اور  28 محرم الحرام 1440ھ سے لیوٹن(Luton)میں دو  مدرستہ المدینہ بالغات شروع ہوگئے ہیں جہاں اسلامی بہنیں قراٰنِ مجید تجوید سے پڑھنے اور وضو،غسل اورنمازکے مسائل سیکھنے کی سعادت پا رہی ہیں۔مختصر کورسز اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کومضبوط بنانے کے لئے مجلس مختصر کورسز کے تحت یوکے، جاپان، کویت، آسٹریلیا، اٹلی، ہند، ساؤتھ کوریا، امریکہ، کینیڈا، ایران، فرانس، ناروے، مارک، آسٹریا، بیلجیئم، جرمنی اور نیپال میں ذمّہ دار اسلامی بہنوں کے لئے8 دن کے ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتماع کورس“تقریباً 112 مقامات پر منعقد ہوئے  جن میں کم و بیش 1978 ذمّہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کورسزاَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے،  نیک بنانے، خوفِ خدا و عشقِ رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے عرب شریف، ہند اور یوکے میں تین گھنٹے کے مدنی انعامات کورسز منعقد کئے گئے۔ نئے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کا آغازمقامی اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور سنّتیں سکھانے کے لئے آسٹریلیا کے شہر سڈنی ٭اسٹوک آن ٹرنٹ (Stock on Trent) ٭والسال (Walsall) ٭لیوٹن(Luton)میں انگلش ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کا آغاز ہوچکا ہے۔ یہ اجتماع ہر ماہ ایک مرتبہ ہوتا ہے جس میں اسلامی بہنیں اپنی مقامی زبان (انگلش) میں علمِ دین حاصل کرنے کی سعادت پارہی ہیں۔


Share

۱۰۰سالہ عرس اعلیٰ حضرت اور دعوت اسلامی / مجلس مدنی انعامات کے مدنی کام

مسجدفیضانِ مدینہ اورجامعۃُالمدینہ کا افتتاح٭ 9نومبر 2018ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر Danville میں جامع مسجد فیضانِ اسلام کا افتتاح ہوا ٭سات اکتوبر2018ء کوموز مبیق کے شہر ماپوتو (Maputo) میں جامعۃُالمدینہ کا افتتاح ہوا۔اس موقَع پر عظیمُ الشّان اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام کیاگیاجس میں مقامی علمائے کرام اور کثیرعاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اراکینِ شوریٰ  کے بیرونِ ملک مدنی کام ٭یکم تا 30نومبر 2018ء رکنِ شوریٰ حاجی اظہرعطّاری نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں یورپ کے ممالک جرمنی،فرانس، ڈنمارک، سویڈن، ناروے کا مدنی دورہ فرمایا ٭22 اکتوبر تا 11 نومبر 2018ء رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطّاری نے یورپ کے ممالک جرمنی، ہالینڈ اور بیلجیئم کا مدنی دورہ فرمایا ٭21 اکتوبر 2018ء سے رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطّاری مدنی نے نیپال کامدنی دورہ فرمایاجہاں دعوتِ اسلامی کے دیگر مدنی کاموں کے ساتھ ساتھ نیپال کے شہر نیپال گنج میں مجلس جامعۃُالمدینہ کے تحت ہونے والے  ہند اور نیپال کے جامعۃُ المدینہ کے تین دن کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت فرمائی اورطَلبائے کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ 25، 26 اکتوبر 2018ء کو مجلس ائمّہ مساجد کے دو دن کے سنّتوں بھرے اجتماع میں بھی مدنی پھول عطا فرمائے۔ یومِ قفلِ مدینہ مجلس مدنی انعامات کے تحت ماہِ صفرُ المظفّر 1440ھ میں مختلف ممالک (عرب شریف، ہند، عمان، بنگلہ دیش، یونان، کویت، اٹلی، یوگنڈا، بحرین) میں 755 مقامات پریومِ قفل مدینہ کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 16978 عاشقانِ رسول نے یومِ قفلِ مدینہ منایا۔ امامت کورس مجلس امامت کورس کے تحت یکم نومبر 2018ء سے نیپال کے شہر نیپال گنج میں 12دن کے مُعلّم امامت کورس کا سلسلہ ہواجس میں ہند کے عاشقان ِ رسول نے بھی شرکت کی۔مختلف مدنی خبریں ٭17 اکتوبر 2018ء کو ہند کے شہر آگرہ میں قائم جامعۃ ُالمدینہ کے طَلبائے کرام کے درمیان رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطّاری نے بذریعہ انٹرنیٹ سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭پانچ نومبر 2018ء کو نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے عاشقانِ رسول نے عرب شریف سے اَلْجَزائر  سفرکیا۔


Share

Articles

Comments


Security Code