علم دین حاصل کرنا بڑے ثواب کا کام ہے

علمِ دین حاصل کرنا بڑے ثواب کا کام ہے!

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدىنہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے مىرے مىٹھے مىٹھے مدنى بىٹے ىامىن مدنی (مرکزى جامعۃُ المدىنہ بنارس، ہند)! اور مرکزى جامعۃُ المدىنہ بنارس کے تمام اساتذۂ کرام! طلبۂ کرام! سب کى خدمات مىں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

حضرت مفتى بدرِ عالَم اَطَالَ اللہُ عُمْرَہٗ کى معىت مىں تشرىف لائے ہوئے مبلغِ دعوتِ اسلامى احمد رضا عطّارى نے آپ سے مَحَبّت کا اظہار کرتے ہوئے مجھے نام وغىرہ دىا، اللہ کرىم آپ سب کو عالمِ باعمل، مفتیِ اسلام اور دعوتِ اسلامى کا عظىم مُبَلِّغ بنائے۔ مىرے تمام مدنى بىٹو (طلبۂ کرام)! سب دل لگا کر پڑھئے اور درسِ نظامى پورا کرکے نکلئے۔ کئى طلبۂ کرام بىچ مىں دل چھوڑ بىٹھتے ہىں اور پڑھنا ترک کردیتے ہىں، اىسا نہىں کرنا کہ علمِ دىن حاصل کرنا بہت بڑے ثواب کا کام ہے، حدىثِ پاک مىں ہے: قِىامت کے دن سب سے زیادہ حسرت اُس کو ہوگى جسے دنىا مىں علم حاصل کرنے کا موقع ملا مگر اُس نے حاصل نہ کىا۔(تاریخ ابنِ عساکر،ج 51،ص138) اللہ پاک ہم سب کو اس حسرت سے بچائے اور ہمىں خوب علمِ دىن سے مالا مال فرمائے، اٰمین۔ مدنى کام کرتے رہئے گا، دعوتِ اسلامى کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع مىں حاضرى، ہر ہفتے پابندی سے مدنى مذاکرے میں شرکت اور مدنى انعامات کے مطابق زندگی گزارتے ہوئے روزانہ ”فکرِ مدىنہ“ کے ذریعے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرکے ہر اسلامی مہىنے کى پہلی تارىخ کو اپنے ذِمّہ دار کو جمع کروانا ہے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ۔

آپس مىں ایک دوسرے سے لڑنا جھگڑنا نہىں ہے، حُسنِ اخلاق کا پىکر بَن کر نرم مزاجى کے ساتھ زندگى گزارنى ہے۔ بِلاوجۂ شرعی کسی کا دل دکھانا، جھاڑ دینا (جو ایذا کا باعث ہو وہ) گناہ ہے اور گناہوں سے بہت بچنا ہے۔ سب میرے لئے بے حساب مغفِرت کی دعا کیجئے گا۔ا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

مرشد کی زبان پر نام آنے کی خوشی میں انوکھے جذبات

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا صَوتی پیغام ملنے پر محمد یامین عطاری مدنی نے جوابی صَوتی پیغام میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کچھ یوں کہا:

وَعَلَیْکُمُ السَّلَام وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

باپا کا پىغام احمد بھائى کے ذرىعے ملا، اللہ تعالىٰ ہمارے پىر و مُرشد کو سلامت رکھے، تمام زمىنى آسمانى بلاؤں سے محفوظ فرمائے، اٰمین۔  وَاللہ! زندگى کى سب سے بڑى خوشى ہوئى کہ امیرِ اہلِ سنّت کى زبان پر مىرا نام آىا۔ اللہ تعالىٰ مىرے پىر کو سَلامت رکھے، ان کا ساىہ دراز فرمائے، اٰمین۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ باپا میں نیپال سے درسِ نظامی مکمل کرکے 3جولائی 2017کو جامعۃُ المدىنہ بنارس ہند مىں آىا تھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اس کے بعد شہر کے اسلامى بھائىوں کے ساتھ 12مدنى کاموں میں شرکت رہی۔ باپا کا پیغام سُن کر مىں نے یہ نىّت کی ہے کہ مىں اپنے آپ کو دعوتِ اسلامى مىں وقف کرتا ہوں، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ۔

اللہ پاک ہم سب کو عالمِ باعمل بنائے اور مرتے دَم تک دعوتِ اسلامی پر اِستِقامت عطا فرمائے، اٰمین۔

 


Share

Articles

Comments


Security Code