سجدے کی حالت میں انتقال

 سجدے کی حالت میں انتقال

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدىنہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے جناب علی رضا ،حامد رضا،شاہد رضا اور حافظ راشد رضا (مُتعلّم الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور)کی خدمت میں:اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗخبرملی کہ آپ کے والدِ ماجد محترم حافظ و قاری  الحاج مولانا شعیب  عالَم رضوی اشرفی صاحب(جامع مسجدنورانی جیپور،راجستھان  ہند میں) جمعہ کی نماز کے فرض ادا کرکے سنّتیں ادا کر رہے تھے کہ سجدہ کی حالت میں ان کا انتقال ہوگیا،اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ میں آپ صاحبان، آپ کے تایاجان زبیر عالَم صاحب اور تمام ہی سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں۔ (اس کے بعد امیرِ اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعا فرمائی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے مکتبۃ المدینہ کے رسالے ”بہتر کون“ کے صفحہ8 سے حدیثِ پاک  پڑھ کر سنائی:) حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ارشاد فرمایا: پہلی بات جو میں نے نبیِّ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے سنی وہ یہ تھی:اے لوگو! سلام کو عام کرو، محتاجوں کو کھاناکھلایا کرو اور رات کو جب لوگ سو رہے ہو ں تونماز پڑھا کرو، سلامتی کے ساتھ جنّت میں داخل ہوجاؤ گے۔ (ترمذی،ج4،ص 219،حدیث:2493)

سب صبر کیجئے گا،ہمّت رکھئے گا،اللہ پاک کی رضا پر راضی رہئے گا کہ رونے،دھونے اور بے صبری کا مظاہَرہ کرنے سے مرحوم نے پلٹ کر نہیں آنا۔میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ رونے والوں کو نصیحت کرتے ہیں:

آنکھیں رورو کے سجانے والے    جانے والے نہیں آنے والے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                 صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

مفتی محمدنسیم مصباحی صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے عیادت

شیخِ طریقت،امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمفتیِ دارالافتاء الجامعۃ الاشرفیہ(مبارکپور اعظم گڑھ) ہند، استاذُ العُلَماء حضرت علّامہ مولانا مفتی ،محمدنسیم مصباحی صاحبمُدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ان کی  گردن کی ہڈّی اور ذِیابِیطُس کے امراض کے بارے میں خبر ملنے پر عِیادت کی اور  دعائے صحّت فرمائی۔

خطیب دربارِ بابا فریدُ الدّین گنجِ شکر (پاکپتن) سے عیادت

شیخِ طریقت،امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے الحاج قاری مولانا محمدوہاج فیضُ النّصیرقادری صاحب (خطیب جامع مسجد دربارِ بابا فریدُ الدّین گنجِ شکر پاکپتن) اور ان کی زوجہ کی علالت کی خبر ملنے پر بذریعہ صَوتی پیغام (Audio Message) عیادت فرمائی اور ان کی صحت یابی کی دعا فرماتے ہوئے انہیں صبر و ہمّت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔ دعائیہ پیغام ملنے پر قاری وہاج  صاحب نے اپنے صَوتی پیغام (Audio Message) کے ذریعے امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا شکریہ ادا کیا اور دعوتِ اسلامی سے اپنی مَحبّت کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ شیخِ طریقت،امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ٭سیّدُالسّادات حضرت پیرسیّد غلام حُسین شاہ بخاری  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی (درگاہِ عالیہ حسین آبادقمبر شریف ) کی بہو(زوجۂ محترمہ صاحبزادہ سیّد عطاء اللہ شاہ بخاری صاحب)اورشہیدِ اہلِ سنّت حضرت مولانا محمداکرم رضوی علیہ رحمۃ اللہ القَویکےصاحبزادےمولانا محمدمحمود اکرم رضوی (آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ کامونکی، گجرانولہ) کے وصال پر لواحقین سے تعزیت فرمائی جبکہ٭صاحبزادہ مولاناسیّد عطاء اللہ شاہ بخاری صاحب ٭مولانا قاری عرفانُ المصطفیٰ ضیائی صاحب ٭ نگرانِ پاک سیّدی کابینہ محمد ہارون عطاری کے والدِ محترم محمد اسماعیل علی (بلدیہ ٹاؤن باب المدینہ کراچی) ٭محمد وسیم مدنی کی والدہ ماجدہ ٭محمد غزالی  کی مدنی منّی اور ٭حاجی عمران عطاری سے عیادت فرمائی اور جلد صحّت یابی کی دعا فرمائی۔

 


Share

Articles

Videos

Comments


Security Code