علمائےکرام اور دیگر شخصیات کےتأثرات
(1)مولانا محمد حبیبُ اللہ سیالوی صاحب (امیر ادارہ صراطِ مستقیم، ضلع سردار آباد (فیصل آباد):اللہ پاک کے فضل سے ہر ماہ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“دعوتِ اسلامی کی طرف سے میرے پاس آرہا ہے، میں چونکہ خود امام و خطیب ہوں اس لئے اسلامی ماہ کے اعتبار سے مضامین کی تقسیم اور ان پر تحریر مواد تعریف طلب ہے۔ یہ چونکہ عوامی ماہنامہ ہے اس لئے اگر ہر گھر میں جانا شروع ہوجائے تو مجھے یقین ہے کہ ہر طرف مدینہ مدینہ ہوجائے گا۔ (2)مولانا محمد احسن سیالوی صاحب (مدرس جامعہ نعیمیہ قمر الاسلام، پیر محل ضلع ٹوبہ دارالسلام پنجاب):اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا قاری ہوں۔ یہ ماہنامہ دعوتِ اسلامی کی اَحسن ترین کاوِشوں میں سے ایک ہے۔ جس میں ہر فرد کے لئے علیحدہ علیحدہ قابلِ داد مواد مُخْتَص کیا گیا ہے، جس کے ذریعے گھر گھر دینِ مصطفےٰ عام ہو رہا ہے۔ اللہ پاک اس شمارے کو دن دُونی اور رات چَوگُنی ترقّی عطا فرمائے۔اٰمین (3)قاری محمد اِرشاد قادری رضوی صاحب(مدرس شعبہ حفظ، مدرسہ جامعہ غوثیہ، مظہر اسلام سمندری ضلع سردارآباد فیصل آباد): میں نے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھا اس میں سے بہت کچھ حاصل ہوا، تجارت کے مسائل کا پتہ چلا اور اسلامی بہنوں کے پردے کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں، طِبّی حوالے سے بھی مفید معلومات حاصل ہوئیں۔ ہم دُعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے ہر شعبے کو دن دُونی اور رات چَوگُنی ترقّی عطا فرمائے۔اٰمین
اسلامی بھائیوں کے تأثرات
(4)اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں ہر ماہ پابندی سے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھتا ہوں۔ اس کی بَرَکت سے میری زندگی میں انقلاب آ گیا، مدنی قافلےکی سعادت حاصل ہوئی اور رات کے وقت ہونے والے درسِ نِظامی کورس میں داخلہ لینے کی نیّت کرلی ہے۔ (5)اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ایک نعمت ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بھی ہے۔ جس کے مطالَعہ سے اس کی مختلف نعمتوں کی پہچان حاصل ہوتی ہے اور ان کی قدر و شکر کرنے کا ذہن بنتا ہے۔ اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین(آصف نذیر،میر پور خاص باب الاسلام سندھ)
مَدَنی مُنّو ں اور مُنّیوں کے تأثرات
(6)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“میں تصویر یں بہت اچھی لگی ہوئی تھیں خصوصاً ”مدنی منّوں کی کاوِشیں“ والی تصویریں۔ (رمیل انور (عمر تقریباً 4سال)، ملیر باب المدینہ کراچی) (7)مجھے پھل اورسبزیوں والا سلسلہ اچّھا لگتا ہے، ہر بار اسے پڑھتا ہوں اور امّی سے وہ سبزیاں پکانے کے لئے بھی کہتا ہوں۔(عبد الجبار، بلوچستان)
اسلامی بہنوں کے تأثرات
(8)واہ کیا بات ہے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“پڑھنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے، اندازِ تحریر بہترین، موضوعات مدینہ مدینہ۔ خواص ہوں یا عوام، بچّہ ہو یا جوان الغرض ہر ایک کے یہاں ماہنامہ مقبولیت حاصل کرتا جارہا ہے۔(بنتِ عزیر عطاریہ، لیاری باب المدینہ کراچی) (9)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ ہر ماہ پڑھنے کی سعادت مل رہی ہے، ہر ماہ نئے نئے موضوعات بہترین مواد کے ساتھ پڑھنے کو ملتے ہیں۔ اللہ پاک اس ماہنامہ کو مزید ترقّی و عروج عطا فرمائے۔اٰمین(بنتِ افضال،باب الاسلام سندھ)
Comments