باتوں سے خوشبو آئے
اللہ کی مَحبت کا مطلب
ارشادِ حضرت سیِّدُنا قاضی عِیاض مالِکی علیہ رحمۃ اللہ القوی:اللہ پاک کی مَحبت کا مطلب یہ ہے کہ اِستِقامت کے ساتھ اس کی اِطاعت کی جائے،جن کاموں کے کرنے کا اس نے حکم دیا انہیں کرنے اور جن سے بچنے کا حکم دیا ان سے بچنے کو اپنے اوپر لازِم کرلیا جائے۔ (عمدۃ القاری،ج1،ص228)
وہ طریقت کے لائق نہیں
ارشاد ِ قُطبِ مدینہ حضرت ِعلامہ ضِیاءُ الدّین احمدمَدَنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی : جو شریعت کا پابند نہیں وہ طریقت کے لائق نہیں۔ (سیدی قطب مدینہ،ص 18)
علم کیا ہے؟
ارشادِ حضرتِ سیِّدُنا امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ القَوی:عِلْم وہ نہیں جو یادکیا گیا بلکہ علم وہ ہے جونفع دے۔
(حلیۃالاولیاء،ج9،ص131،رقم:13366)
علم کی دولت پانے کانسخہ
ارشادِ حضرتسیِّدُنا بِشْر بن حارث علیہ رحمۃ اللہ الوارث: اگرتم علم کی دولت حاصل کرنا چاہتے ہو تو گناہ چھوڑ دو۔
(الجامع فی الحث علی حفظ العلم،ص 90)
Comments