شہزاہ محدث اعظم (ہند) کی عیادت/مفتی نظام الدین رضوی سے تعزیت

شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے صُوری (Video) اور صَوتی (Audio) پیغامات کے ذریعے دکھیاروں اور غم زدوں سے تعزیت اور بیماروں سے عیادت فرماتے رہتے ہیں، ان میں سے منتخب پیغامات پیش کئے جارہے ہیں۔

شہزادۂ مُحدِّثِ اَعْظَم ہند، غازیٔ ملّت کی عِیادت

شہزادۂ مُحدِّثِ اَعْظَم ہند،برادرِ  شیخُ الاسلام،غازیٔ ملّت حضرت علّامہ مولانا سیِّد ہاشِمی مِیاں دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی آنکھ کے آپریشن کی اِطّلاع ملنے پر شیخِ طریقت اَمیرِ اَہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے صُوری پیغام(Video message) کے ذریعے ان کی عِیادت کی:

نَحۡمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ وَ نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡکَرِیۡمِ

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّار قادِری رَضَوِی عُفِیَ عَنۡہُ کی جانب سے شہزادۂ مُحدِّثِ اَعْظَم،برادرِ شیخُ الاسلام،غازیٔ ملّت حضرت علّامہ مولاناسیِّدہاشِمی مِیاں قبلہ: اَلسَّلَامُ عَلَیۡکُمۡ وَرَحۡمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ! سوشل میڈیا کے ذریعے آپ کی آنکھ کے آپریشن کا پتا چلا، ہِند کے بعض اسلامی بھائیوں نے بھی خبر دی۔اللہ تعالٰی آپ کے حال پر رحم فرمائے۔آپ ہمت رکھئے،میں نے دونوں آنکھوں کے آپریشن کروائے ہیں، اِنْ شَآءَاللہخیر ہے۔اللہ تعالٰیآپ کی آنکھوں کی بینائی نورِ مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے سلامت رکھے۔

آنکھ عطا کیجئے اس میں ضِیا دیجئے

جلوہ قریب آ گیا تم پہ کروڑوں دُرُود

(حدائقِ بخشش، ص271)

اللہتعالٰیآپکوصحتوں،راحتوں،عافیتوں،عبادتوں، رِیاضتوں، سنّتوں، مَدَنی کاموں اور دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرمائے،آپ کا سایۂ عاطِفَت ہم غریب سنیّوں پر  تادیر قائم رکھے۔

حُضُورِ والا!بے حسا ب مغفرت کی دُعا کا مُلْتَجی ہوں۔اپنے نانا جان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ سے میری سِفارِش کیجئے کہ مجھ بوڑھے کو جلدی جلدی مدینۂ منوّرہ اپنے  قدموں میں بُلالیں اور زَہے نصیب ایمان کے ساتھ شہادت کی موت مل جائے، آپ کے نانا جان کے قدموں میں جنّت البقیع میں سونا نصیب ہوجائے۔حضرت قِبْلہ شیخُ الاسلام،دیگر شہزادگان، مُرِیدین  اور مُتَوَسِّلِین سب کو میرا سلام۔

صَلُّوۡاعَلَی الۡحَبِیۡب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مفتی نِظام الدّین رَضَوِی مُدَّظِلُّہُ  کے بھائی کے اِنتقال پر تَعزِیَت

شیخِ طریقت اَمیرِ اَہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے صُوری پیغام (Video message)کے ذریعےسِراجُ الفُقَہاحضرت علّامہ مولانا   مفتی محمد نِظام الدِّین رَضَوِی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بھائی جان محمد صدِّیق مرحوم کے انتقال پر تَعزِیَت کی:

نَحۡمَدُہٗ وَ نُصَلِّیۡ وَ نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡکَرِیۡمِ

سگِ مدینہمحمد الیاس عطّار قادِری رَضَوی عُفِیَ عَنۡہُ کی جانب سے مُحقِّقِ مسائلِ جدیدہ،سِراجُ الفُقَہاحضرت علّامہ مولانا اَلْحَاج مفتی محمد نِظام الدِّین رَضَوی پرنسپل اَلْجَامِعَۃُالاَشْرَفِیہ مُبارَک پُور شریف: اَلسَّلَامُ عَلَیۡکُمۡ وَرَحۡمَۃُاللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہ!

جناب کے بھائی جان محمد صدِّیق صاحِب کے اِنتقال کی اِطّلاع ملی اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ۔یااللہ!پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا واسِطہ!مرحوم محمد صدِّیق صاحِب  کو غریقِ رحمت فرما، ان کے جُملہ صغیرہ کبیرہ گناہ مُعاف فرما۔ اِلٰہَ الۡعَالَمِیۡن! مرحوم کی قبْر کو خواب گاہِ بِہِشْت بنا۔اےاللہ!مرحوم کی قبْر پر رحمت و رِضْوان کے پھول برسا۔اِلٰہَ الۡعَالَمِیۡن!مرحوم کی قبْر کو تاحدِّنظروسیع فرما۔ یااللہ!مرحوم کی قبْر کو نورِ مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَسے روشن فرما۔اِلٰہَ الۡعَالَمِیۡن!مرحوم کی بے حِساب مغفرت فرماکر انہیں جنّت الْفِردَوس میں اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوس نصیب فرما،مرحوم کے جُملہ لواحِقین کو صَبْرِجَمیل اور صَبْرِجَمیل پر اَجْرِ جَزِیل مَرْحَمت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ

میں مرحوم محمد صدِّیق صاحِب کے جُملہ سوگواروں سے تَعْزِیَت کرتا ہوں،اللہ تعالٰیآپ سب پر رحْم فرمائے۔جو بھی دنیا سے گیا وہ یہ پیغام چھوڑتا جاتا ہے کہ تمہیں بھی میرے پیچھے آنا ہے،اس لئے ہمیں بھی موت کو یاد رکھنا چاہئے۔کسی نے یوں توجّہ دلائی ہے:

جنازہ آگے آگے کہہ رہا ہے اے جہاں والو

مِرے پیچھے چلے آؤ تمہارا رہنما میں ہوں

اللہ تعالٰی ہم سب کا ایمان سلامت رکھے،خاتِمہ بِالْخَیر کرے، زَہے نصیب! پیارےمحبوب کے مدینے میں  ایمان و عافیّت کے ساتھ شہادت  کی صورت میں خاتِمہ ہو،جنّتُ البقیع میں مَدْفن اور جنّت الْفِردوس میں پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوس مل جائے،آمین۔تمام سوگواروں کو میرا سلام کہئے،میری طرف سے تَعْزِیَت کا پیغام دیجئے۔بے حساب مغفرت کی دُعا کا مُلْتَجی ہوں۔

صَلُّوۡاعَلَی الۡحَبِیۡب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مفتی نِظام الدّین رَضَوِی مُدَّظِلُّہُ کی طرف سے شکریہ کا پیغام

شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے اس صُوری پیغامِ تَعزِیَت کے جوا ب میں مفتی محمد نِظام الدِّین رَضَوِی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے صَوتی پیغام میں جو کچھ ارشاد فرمایا وہ اِختِصار کے ساتھ پیشِ خدمت ہے:

&$"%$"#"!۔محمد نِظام الدّین رَضَوِی خادِم جامِعہ اَشْرَفِیہ مُبارَکْ پُور ضِلع اَعْظَم گڑھ اُتر پردیش ہِند کی طرف سے تحریکِ دعوتِ اِسلامی کے اَمیر،داعیِ کبیرحضرت مولانا الیاس عطّار قادِری دَامَ بِالۡفَضۡل کی خدمت میںاَلسَّلَامُ عَلَیۡکُمۡ وَرَحۡمَۃُاللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہ!تین روز پہلے موصوف نےمیرے بڑے بھائی حُضُور جناب محمد صدِّیق اَنصاری مرحوم کی وفات پر ان کے جُملہ پَسْمَانْدَگان اور اس ناچیز کوتَعزِیَت پیش کرتے ہوئے عالَمی سطح پر عزّت اَفزائی کی۔اس کے لئے ہم اہلِ خاندان ان کے بہت بہت شکر گزار ہیں۔خدائے کریم انہیں دَارَین میں بہتر صِلہ عطا فرمائے اور ان کی مَساعیِ حَسَنہ کو شَرَفِ قبول بخشے۔آمین

تَعزِیَت و عِیادت کے متفرِّق پیغامات

شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے صُوری پیغامات کے ذریعے پیرسیِّدمحمدسعید بُخاری نقشبندی (باغِ مدینہ، کشمیر)، قاضئ اہلِ سنّت پیرِ طریقت حضرت علّامہ مولانا مفتی محمدمِیاں ثَمر دِہْلَوِی نقشبندی مُجدِّدِی(دہلی ،ہند) اورحضرت صاحِبزادہ مولانا محبوب حیات خان قادِری (مدرِّس دارالعلوم حَنَفِیہ رَضَوِیہ ہجیرہ  ضلع پونچھ کشمیر)کے اِنتقال پر  لَواحِقین سے تَعزِیَت فرمائی۔

اِس کے علاوہ امیرِ اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے٭رُکنِ شُورٰی حاجی محمد امین عطّاری مَدَنی قافِلہ(باب المدینہ کراچی) کی بیٹی اُمُّ الخیر فاطمہ٭حاجی ابراہیم (زم زم نگر حیدرآباد) کے بچّوں کی اَمّی ٭سیِّد واحِد علی شاہ(زم زم نگر حیدرآباد)کے شہزادےسیِّد عِماد واحِد  ٭مُدرِّس جامِعۃُ المدینہ فیضانِ اَوکاڑوی(باب المدینہ کراچی) حافظ قاری اسماعیل مُجدِّدی کے والِدحافظ قاری ایّوب قادِری  ٭رُکنِ پاکستان مجلسِ مُشاوَرت وغزالی کابینات ذمّہ دار اُمِّ بغدادعطّاریّہ (گلزارِطیبہ سرگودھا)کے والدمحمد اقبال عطّاری ٭حافظ اَیاز عطّاری مَدَنی کی والِدہ ٭غلام محمدعطّاری (مہاراشٹر،ہِند) کے صاحِبزادے اَفروزاَحمد عطّاری ٭غلام حُسین عطّاری(نواب شاہ)کےبچّوں کی اَمّی ٭محمدعرفان صاحِب کی ہَمْشِیرہ ٭اسماعیل عطّاری(عزیز آباد باب المدینہ کراچی) کےمَدَنی منّے زَکَرِیّااورمَدَنی منّی آمِنہ٭فرید عطّاری ٭قاری دانیال عطّاری ٭محمد اَحمد عطّاری(مرکز الاولیا لاہور) اورحافظ محمد اسماعیل مَدَنی  کے اِنتقال پر اپنے صُوری پیغامات (Video messages)کے ذریعےان کے لَواحِقین سے تَعزِیَت فرمائی۔ شیخِ طریقت امیرِاہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے صُوری پیغامات(Video messages) کے ذریعے ہاشِم  عطّاری (باب المدینہ کراچی)کی والِدہ  ٭ مُبلِّغِ دعوتِ اسلامی،جامِعۃُ المدینہ بریڈفورڈ (UK) کے اُستاذ الحدیث محمد عامِر مَدَنی ٭مُبلِّغِ دعوتِ اسلامی عبدالشَّکورعطّاری اور محمد فیض اسماعیل قادِری کی عِیادت  اوردُعائے صحّت فرمائی۔


Share

Articles

Videos

Comments


Security Code