سُنّتوں بھرا اِجتماع برائے وابَستگانِ شُعبۂ زراعت:10مارچ 2017ء بروز جمعۃُ المبارک دعوتِ اِسلامی کی مجلسِ
عشرو اَطراف گاؤں کے تحت سُنّتوں بَھرے اِجتماع کا اِنعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ
شوریٰ حضرت مولانا ابوحامدمحمدعمران عطاری مُدَّظِلُّہ الْعَالِیْ اور نگرانِ پاکستان انتظامی
کابینہ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق
پاکستان کی 116 کابینات میں تقریباً 1100مقامات پر بذریعہ مَدَنی چینل اِجتماعی طورپر شرکت کا سلسلہ ہوا۔زَراعت کےشعبےسےوابستہ
کسانوں،وڈیروں اور زمینداروں سمیت لگ بھگ اَڑتالیس ہزار(48000)اسلامی بھائیوں نے اِس تربیتی
اِجتماع میں شرکت کی سعادت پائی۔مجلسِ عُشر و اطراف گاؤں کے ذِمّہ داران کا تربیتی اِجتماعدعوتِ اسلامی کی مجلسِ عُشرو اطراف
گاؤں کاتربیتی اجتماع26 فروری 2017ء بروز اتوار منعقد ہواجس میں نگرانِ
پاکستان اِنتِظامی کابینہ نے تربیت فرمائی۔یہ تربیتی اجتماع ویڈیولِنک کے ذریعے 74 مقامات پرنشرہوااوراِس میں19اراکینِ کابینات، 87اراکینِ کابینہ، 339ڈویژن ذِمّہ داران، 718عَلاقہ ذِمّہ داران اور تقریباً 2032 گاؤں ذِمّہ داران شریک ہوئے۔فیضانِ جمالِ مصطفیٰ مسجد کا اِفتِتاح17فروری 2017ء بروز جُمُعَۃُ المبارَک مبلغِ
دعوتِ اسلامی، حافظ حاجی اَبُوبِنۡتَیۡن محمد حسّان رضا عطاری مَدَنی مُدَّظِلُّہ الْعَالِیْنے ناظِم آباد باب المدینہ کراچی میں
نمازِ جُمُعَہ پڑھا کر فیضانِ جمالِ مصطفیٰ مسجد کا افتِتاح فرمایا۔پنجاب یونیورسٹی میں سنّتوں بھرا
اِجتماعشعبۂ تعلیم کے تحت پاکستان کے سب سے
بڑے تعلیمی اِدارے پنجاب یونیورسٹی مرکز الاولیا لاہور میں عظیم الشان
سنّتوں بھرے اِجتماع کا اِنْعِقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی،رکنِ
شوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان
فرمایا۔اِس اِجتماع میں کثیرتعداد میں MBBSاور PHD ڈاکٹرز،انجینئرز،I.Tپروفیشنلز، Financeآفیسرز،ٹیچرز،پیرامیڈیکل اسٹاف،اسٹوڈنٹس اور دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت فرمائی۔شرکائے اِجتماع نے مختلف مَدَنی کاموں میں شرکت اور
مَدَنی قافلوں میں سفر کی نیّت کی، نیزسینکڑوں اسلامی بھائیوں نے” ماہنامہ فیضانِ
مدینہ“ کی سالانہ مِمْبر شِپ حاصل کی۔قُرعہ اندازی برائے ”جواب دیجئے“’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘مارچ 2017ءکے شمارے میں ”جواب دیجئے“کےعنوان سے
سوالات شائع کئےگئےتھے جن کے
دُرُست جوابات بھیجنے والے کو بذریعۂ قُرعہ اندازی 1100 روپے کا”مدنی چیک“ پیش کیا جانا تھا۔ کثیر تعداد میں سُوالات کے جوابات
پرمشتمل پرچیاں موصول ہوئیں اور11مارچ 2017ء بروزہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی
مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں مدنی مذاکرے کے دوران دُرُست
جوابات بھیجنے والوں کی قُرعہ اندازی ہوئی۔قُرعہ اندازی میں اسد رضا عطاری
ولدمُحب علی،جامعۃ المدینہ فیضانِ محمدی گلشنِ معمار باب المدینہ(کراچی) کانام نکلااوراَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اُنہیں1100 روپے کا”مدنی چیک“ پیش کیا گیا۔مَدَنی عطیات مُہِم (Telethon) دعوتِ اسلامی کےمدارِسُ المدینہ اورجامعات المدینہ کے
مدنی عملے (Staff)کے مُشاہَرہ جات(Salaries) کے لئے 5مارچ 2017ء کو مدنی چینل کے ذریعے مَدَنی
عطیّات مُہِم (Telethon)کاسلسلہ ہوا۔پاکستان میں ایک یُونِٹ
کے لئے دس ہزار روپے جبکہ دیگر ممالک میں وہاں کی کرنسی کے اعتبار سے دس ہزار روپے
کے مساوی رقم رکھی گئی تھی۔شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اِس نیک کام میں تعاوُن کرنے والوں کے لئے یہ دعا فرمائی تھی:یا اللہ!جو ٹیلی تھون میں کم از کم ایک یُونِٹ جمع کروائے اُس کو اپنے پیارے حبیب صَلَّی
اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا جلوہ نصیب فرما۔یا اللہ!جو ایک سے زیادہ جمع کروائے اُس کو
زیادہ جلوے نصیب فرما۔اے اللہ!جو اپنی طاقت بھرجمع کروائے اس کو
مرتے وقت پیارے حبیبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَکا جلوہ بھی نصیب ہو اور پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَاُس کو کلمہ پڑھائیں۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّملک اوربیرونِ ملک سےکثیراِسلامی بھائیوں اور اِسلامی بہنوں
نے جوش و خروش کے ساتھ اِس مُہِم میں حصہ لیا۔بعض اِسلامی بھائیوں اور اِسلامی
بہنوں نے تنگدستی کے باوجود اپنے مشاہرہ جات وغیرہ کے ذریعے مَدَنی عطیّات مُہِم
میں حِصّہ لیا جبکہ مُتَعَدّد اِسلامی بہنوں نے اپنے زیورات پیش کردئیے۔ کئی
اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی طرف سے بعد میں یہ پیغامات ملے کہ
مَدَنی عطیّات مُہِم میں حِصّہ ملانے کی برکت سے اُنہیں سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت نصیب ہوگئی۔
|
مِرے تم خواب میں آؤ ،مِرے گھر روشنی ہوگی |
|
مِری قسمت جگا جاؤ ،عِنایت یہ بڑی ہوگی |
(وسائلِ بخشش،ص391) |
|
مِٹی کے برتنوں کی فروختشیخِ طریقت،امیرِ اہلِ سنت
دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ مَدَنی انعامات میں مِٹی کے برتن استعمال کرنے
کی بھی ترغیب ہے اور دعوتِ اسلامی کے ذِمّہ داران مختلف مواقع پر مِٹی کے برتن عام
کرنے کے لئے اُن کی فروخت کا سلسلہ بھی کرتے
ہیں۔ماہِ ربیعُ الاوّل1438ھ دسمبر 2016ء میں تقریباً24505مِٹی کےبرتن فروخت کرنے کی ترکیب ہوئی۔مجلس مَدَنی عطیّات بکس کاتربیتی اِجتماع26 فروری 2017ء بروزاِتوارمجلس مَدَنی عطیّات بکس کےتربیتی اِجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں
اراکینِ مجلس،اراکینِ کابینہ،ڈویژن سطح کے ذِمّہ داران، مکتب ذِمّہ داران ،مُفَتِّشِیۡناور مَدَنی عطیّات بکس ذِمّہ داران (مَدَنی عطیّات بکس کھولنے والوں)نے شرکت فرمائی۔اِس تربیتی اِجتماع میں ویڈیولِنک کے ذریعے پاکستان میں
تقریباً 40 مقامات پرجبکہ بیرونِ ممالک ہِند، یوکے،ملائیشیا،جُنُوبی کوریا، اِٹلی، ناروے
اورسوئیڈن میں بھی اِسلامی بھائی شریک ہوئے۔مَدْرَسَۃُ
الْمَدِیْنَہ بالغاندعوتِ اسلامی کے 12مدنی کاموں میں سے ایک
مَدْرَسَۃُالْمَدِیْنَہ بالغان بھی
ہے۔مسجد یا کسی اور مناسِب مقام پروقتِ مقرّرہ پرکم وبیش 63 مِنَٹ مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ بالغان کی ترکیب ہوتی ہے اوروہاں بالغ اِسلامی بھائیوں کو
دُرُست قراٰنِ پاک پڑھانے کے ساتھ ساتھ سنتیں اورآداب سکھانے کی بھی کوشش کی جاتی
ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ
تادمِ تحریرصرف پاکستان میں تقریباً10697مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ بالغان تعلیمِ قراٰن عام کرنے میں مصروف
ہیں جن میں 66000سے زائد اِسلامی بھائی بالکل مفت
قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔مساجدکے علاوہ مختلف عوامی مقامات مثلاًپیٹرول پمپ، کالج، ہاسٹل، بازاروں،فیکٹریوں
اوراسکولوں حتی کہ جیل خانہ جات میں بھی
مَدْرَسَۃُ المَدِیْنَہ بالغان کی ترکیب ہے۔ مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اِسلامی بھائی مثلاًڈاکٹر، جج،وکیل، کھلاڑی
اورفنکاروغیره نیز جیل خانہ جات کےقیدی اور عملہ بھی مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ بالغان کی برکات سے مستفید ہورہا ہے۔
یہی ہے آرزو تعلیمِ قراٰں عام ہوجائے |
ہر اِک پرچم سے اونچا پرچمِ اسلام ہوجائے |
اجتماعاتِ ذِکْر ونعْتنیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں اِجتماعِ ذِکْرو نعْت
کا اِنْعِقاد کیا گیاجس میں پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ،نیشنل پریس کلب کے صدر
اور دیگر عُہدے داران سمیت کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی ٭اِسلام آباد میں
صحافی سیِّد اِرشاد کی رِہائش گاہ پر اِجتماعِ ذِکْرونعْت مُنْعَقِد ہوا جس
میں ایس۔پی اسلام آباد پولیس سمیت دیگر اَہم شخصیات اور میڈیا سے وابستہ افراد نے
شرکت کی ٭پریس کلب شہداد پور (باب الاسلام سندھ) میں اِجتماعِ ذِکْرو نعْت کے
اِنْعِقاد کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں صحافیوں اور دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی٭گزشتہ دنوں مرکز الاولیا(لاہور)میں صحافی صُہَیب مرغوب کی والدہ کا اِنتقال ہوگیا تھا ۔ اُن کے
اِیصالِ ثواب کے لئے مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں اِجتماعِ ذِکْرونعْت
کااِنْعِقاد کیا گیا جس میں صحافیوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے
افراد نے شرکت کی٭مجلسِ نشرواِشاعت کے تحت واپڈا لیبر ہال زَم زَم نگرحیدر آباد
میں اِجتماعی طور پر مَدَنی مُذاکَرہ دیکھنے کا اِہْتِمام کیا گیا جس میں صحافیوں
اور دیگر شخصیّات سمیت سینکڑوں اِسلامی بھائیوں نے شرکت فرمائی٭زَم زَم نگر
حیدرآبادکے ایک ہال میں اِجتماعِ ذِکْرو نعْت کی ترکیب ہوئی جس میں صحافی اور دیگر شخصیات شریک
ہوئیں۔اِمامت کورس کی بہاریںدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں جو مختلف
کورسز کروائے جاتے ہیں اُن میں سے ایک اِمامت کورس بھی ہے۔اِس کورس کے ذریعے
اِمامت کی اَہْلِیّت اور نیکی کی دعوت کا جذبہ رکھنے والے اِمام صاحبان تیار
کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّاب تک کل 94 اِمامت کورس مکمل ہوچکے ہیں اوراِس کورس کی برکت سےپاکستان،ہِند،نیپال
اوریوکےمیں تقریباََ1726اِسلامی بھائی اِمام یامؤذن کی خدمات
سرانجام دے رہے ہیں۔تادمِ تحریرپاکستان اور بیرونِ پاکستان 23 امامت کورسز کاسلسلہ جاری ہے۔
اِسلامی بہنوں کی مَدَنی خبریں
فیضانِ نماز کورس 14فروری2017ءسے باب المدینہ (کراچی)، سردارآباد(فیصل آباد)،گلزارِطیبہ(سرگودھا)، راولپنڈی، گجرات اور زَم زَم
نگر حیدرآباد میں اِسلامی بہنوں کے لئے12دن کا فیضان ِنمازکورس ہواجس میں
شرکاکی تعدادتقریباً 212رہی۔مَدَنی کام کورس مذکورہ بالاشہروں میں یکُم مارچ
2017ء سے 12 دن کے ”مَدَنی کام کورس“ کا بھی آغاز ہوا جس میں تقریباً 165 اِسلامی بہنوں نے شرکت کی۔تدریسی
تربیتی کورسمجلس جامعات المدينہ للبنات کے تحت يکُم مارچ 2017ءسے درجۂ خامسہ کی طالِبات کے
لئے باب المدینہ(کراچی)،مرکزالاولیا(لاہور)،زم زم نگر حیدآباد، گجرات اور سردار آباد (فیصل آباد) میں 14 مقامات پر 26روزه تدريسی تربيتی کورس کا سلسلہ
شروع ہوا۔تادمِ تحریر یہ کورس جاری ہے اور مجموعی طور پر اِس میں تقریباً828فارغ التحصیل اِسلامی بہنیں شریک ہیں۔
Comments