Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

Book Name:Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاًنیت کیجئے! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * بااَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

                        پىارے پىارے اسلامى بھائىو! اللہ تعالی نے لوگوں کو کفر و شرک ، گمراہی اور بدعملی کی دلدل سے نکالنے کے لئے مختلف زمانوں میں اپنے مقرب بندوں کو نبوت و رسالت کا منصب عطا فرماکر اس دنیا میں بھیجا ، جو لوگوں کو اللہ وحدہ لا شریک کی وحدانیت پر ایمان لانے کی دعوت دیتے ، شرک سے روکتے ، ایمان لانے پر جنت کی بشارت دیتے اور کفر و انکار پر عذاب کی وعیدیں سناتے۔ انبیائے کرام کائنات کی عظیم ترین ہستیاں اور انسانوں میں ہیروں موتیوں کی طرح جگمگاتی شخصیات ہیں۔  ہمارے آج کے بیان کا موضوع انہیں ہستیوں میں سے دو ہستیاں حضرت داؤد اور حضرت سلیمان عَلَیْہِمَا السَّلَام  کی سیرت ہے آئیے! اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ ان نفوسِ قدسیہ کے بارے میں سنتے ہیں :


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 81 ، حدیث : 1284۔