Akhirat Ki Fikar Karni Hai Zaror

Book Name:Akhirat Ki Fikar Karni Hai Zaror

دِل میں آخرت کی طرف میلان کم پاتا ہوں اور موت  جو جنّت تک پہنچنے کا راستہ ہے ، مجھے یہ موت پسند نہیں ) سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : کیا تمہارے پاس مال ہے؟ عرض کیا : جی ہاں! فرمایا : اپنا مال  ( آخرت کے لئے صدقہ و خیرات کر کے )  آگے بھیج دو! کیونکہ آدمی کا دِل اپنے مال کے ساتھ ہوتا ہے ، اگر یہ اپنے مال کو آگے بھیج دے  ( یعنی صدقہ و خیرات کر دے )  تو اس سے ملنا چاہتا ہے اور اگر مال کو پیچھے چھوڑ دے تو اس کے ساتھ پیچھے رہنا چاہتا ہے ۔   ( [1] )  

ہمارے دل سے نکل جائے الفتِ دنیا   دے دل میں عشقِ مُحَمَّد مرے رچا یاربّ!  ( [2] )

پیارے اسلامی بھائیو! فِکْرِ آخرت پانے کا ایک طریقہ اچھی صحبت بھی ہے ، نیک پرہیزگار ،  خوفِ خُدا والے ، آخرت کی فِکْر کرنے والے لوگوں کے ساتھ بیٹھیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہمیں بھی فِکْرِ آخرت نصیب ہو جائے گی۔ اچھی صحبت حاصِل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی  والے عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنائیے ، اپنے شہر میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کیجئے ، امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کا عطاکردہ رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کیجئے ، مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرکے فیضانِ قرآن حاصل   کیجئے ، الحمدللہ! شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت ، حضرت علامہ مولانا ، ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ ہر ہفتے  کو بعدِ نمازِ عشا مدنی چینل پر براہِ راست  ( Live )  مدنی مذاکرہ فرماتے   ہیں اس میں شرکت کیجئے ، سوشل میڈیا   ( یعنی فیس بک  ( Facebook ) ، انسٹا گرام ( Instagram ) ، واٹس ایپ ( WhatsApp ) ، ٹوئٹر  ( Twitter )


 

 



[1]...الزہد لابن المبارک ، جز : 5 ، صفحہ : 208 ، حدیث : 634۔

[2]...وسائل بخشش ، صفحہ : 82۔