Book Name:Akhirat Ki Fikar Karni Hai Zaror
شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔ ( [1] )
( 2 ) تمام گُناہ مُعاف
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ
حضرتِ انس رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ سے روایت ہے کہ تاجدارِمدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو شَخْص یہ دُرُودِ پاک پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اُس کے گُناہ مُعاف کردیئے جائیں گے ۔ ( [2] )
( 3 ) رَحْمت کے ستّر ( 70 ) دروازے
صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
جویہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے اُس پر رَحْمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ ( [3] )
( 4 ) چھ ( 6 ) لاکھ دُرُودشریف کاثواب
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍعَدَدَمَافِیْ عِلْمِ اللّٰہِ صَلَاۃً دَآئِمَۃً ۢبِدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہ
عَلّامہ اَحْمد صاوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِ بَعْض بُزرگوں سے نَقْل کرتے ہیں : اِس دُرُود شریف کو ایک بارپڑھنے سے چھ۶ لاکھ دُرُودشریف پڑھنے کاثواب حاصِل ہوتا ہے۔ ( [4] )