Book Name:Akhirat Ki Fikar Karni Hai Zaror
اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کے کُتُب و رسائِل پڑھیں : مثلاً ( 1 ) : قَبْر کی پہلی رات ( 2 ) : مُردے کے صدمے ( 3 ) : بادشاہوں کی ہڈیاں ( 4 ) : قَبْر کا امتحان ( 5 ) : غَفلت ( 6 ) : بُرے خاتمے کے اسباب وغیرہ اسی طرح مکتبۃ المدینہ کی بہت ساری کتابیں ہیں : مثلاً ( 1 ) : خوفِ خدا ( 2 ) : فکرِ مدینہ ( 3 ) : جنَّت کا آسان راستہ ( 4 ) : قبر میں آنے والا دوست ( 6 ) : دنیا سے بے رغبتی اور اُمّیدوں کی کمی وغیرہ کتابیں پڑھیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! فِکْرِ آخرت نصیب ہو گی۔
فِکْرِ آخرت سے متعلق دُعائے مصطفےٰ
* فِکْرِ آخرت پانے کے لئے دُعا بھی کریں۔ ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم یہ دُعا مانگا کرتے تھے :
اَللّٰهُمَّ اِنِّی اَعُوْذُ بِكَ مِنْ دُنْيَا تَمْنَعُ خَيْرَ الْآخِرَةِ ، وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ حَيَاةٍ تَمْنَعُ خَيْرَ الْمَمَاتِ ، وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ اَمَلٍ يَمْنَعُ خَيْرَ الْعَمَلِ ( [1] )
ترجمہ : اے اللہ پاک! میں ایسی دُنیا سے تیری پناہ چاہتا ہوں جو آخرت کی بھلائی سے روک دے ، ایسی زندگی سے تیری پناہ چاہتا ہوں جو اچھی موت سے روک دے اور ایسی اُمِّیدوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں جو نیک اَعْمَال سے روک دے۔
انسان کا دِل اس کے مال کے ساتھ رہتا ہے
ایک مرتبہ ایک شخص بارگاہِ رِسالت میں حاضِر ہوا ، عَرْض کیا : یارسولَ اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! مجھے کیا ہو گیا کہ میں موت کو پسند نہیں کرتا ( یعنی میرا دِل دُنیا کی طرف مائل ہے ، میں اپنے