Book Name:Akhirat Ki Fikar Karni Hai Zaror
ہر لفظ کا کس طرح حِساب آہ! میں دوں گا اللہ زباں کا ہو عطا قفلِ مدینہ ( [1] )
روز مَرَّہ کی دُعائیں سیکھنے کے لئے مدنی پنج سُورہ ، صفحہ : 182 تا227۔ پڑھ لیجئے ، مختلف سنتیں اور آداب سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد : 3 ، حِصّہ : 16 اور شیخِ طریقت ، امیر ِاہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کا91 صفحات کا رسالہ 550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے! سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔
سادَگی چاہئے ، عاجزِی چاہئے لینے یہ نعمتیں ، قافِلے میں چلو
عاشِقانِ رسول ، آئے سُنّت کے پھول دینے لینے چلیں ، قافلے میں چلو ( [2] )
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے
6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں
( 1 ) شبِ جُمعہ کادُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ ( جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات ) یہ دُرُود