Book Name:Maut Ka Akhri Qasid
اِذَا قِیْلَ : تَمَّ الشَّہْرُ فَہُوَ کِنَایَۃٌ وَ تَرْجَمَۃٌ عَنْ شَطْرِ عُمْرٍ قَدِ انْقَضَی
وضاحت : جب مہینا شروع ہوتا ہے تو تم خوش ہو تے ہو حالانکہ چاند تو موت کی تلوار ہے جو زندگی کاٹ رہی ہے ، جب کہا گیا کہ مہینا مکمل ہو گیا اس کا معنیٰ یہی ہے کہ زندگی کا ایک حصہ ختم ہو گیا ۔
نیو ائیر نائٹ ( New Year Night ) اور طوفانِ بدتمیزی
پیارے اسلامی بھائیو ! آج 29 دسمبر ہے ، نیا عیسوی سال یعنی 2023 شروع ہونے والا ہے ، نیا سال شروع ہونا بھی باعِثِ عِبْرت ہے ، نیا سال شروع ہو گیا اس کا مطلب کیا ہے ؟ یہی مطلب ہے کہ ہماری زِندگی سے ایک سال کم ہو گیا ، ہم موت سے مزید قریب ہو گئے۔
افسوس ! ہمارے ہاں لوگ اس سامانِ عِبْرت کو ذریعۂ غفلت بنا دیتے ہیں ، ہونا تو یہ چاہئے کہ نیا سال شروع ہو تو ہم موت کی فِکْر کریں ، پچھلے سال کا جائزہ لیں ، نیکیاں کرنے میں جو کمی رہ گئی ، اسے پُورا کرنے کی سوچیں ، جو گُنَاہ کر بیٹھے ، ان سے توبہ کریں مگر ہمارا حال عجیب ہے ، نئے سال کی ابتدا ہی گُنَاہوں اور بُرے کاموں سے کی جاتی ہے۔ 31 دسمبر کی رات کو 12 بجتے ہی ”نیو ائیر نائٹ ( New Year Night ) “ کے نام پر جو طوفانِ بدتمیزی برپا ہوتا ہے ، الامان والحفیظ ! بالخصوص نوجوان تو کچھ زیادہ ہی آپے سے باہر ہو جاتے ہیں * ناچ گانے کی محفلیں سجتی ہیں * شراب ( Alcohol ) پی جاتی ہے * جُوا کھیلا جاتا ہے * رات کو 12 بجتے ہی کروڑوں روپے آتش بازی ( Fireworks ) کے نام پر جلا کر راکھ کر دیے جاتے ہیں * ہوائی فائرنگ ہوتی ہے * منچلے نوجوان سٹرکوں پر اُودھم مچاتے ہیں * کئی نوجوان تَو وَن وِیلنگ ( One Wheeling ) کرتے ہوئے موت کے گھاٹ بھی اُتر