Book Name:Maut Ka Akhri Qasid
جاتی تھی اور وہ لوگ جنہیں دُنیا میں حقیر ( Substandard ) سمجھا جاتا تھا ؟ اور کہاں ہیں وہ بادشاہ جنہیں اپنی حکومت پر بہت بھروسا تھا ؟ کہاں ہیں وہ عزّت دار جو فخر کیا کرتے تھے ؟
حضرت مالک بن دینار رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک قبر سے آواز آئی : وہ سب فنا ہو گئے اور فنا ہو کر نشانِ عبرت بن گئے ، اب اُن کی خبر دینے والا بھی کوئی نہ رہا اور وہ اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِر ہو گئے۔اے گزرے ہوئے لوگوں کے بارے میں پوچھنے والے ! کیا تجھے اِن گزر جانے والوں کے عِبرت ناک حالات و واقعات نہیں پہنچے۔ ( [1] )
پہلوانوں کو پچھاڑا موت نے کھیل کتنوں کا بگاڑا موت نے
ہاتھی جیسے بھی نہ چھوڑے موت نے کیسے کیسے گھر اجاڑے موت نے
قبر میں میت اترنی ہے ضرور جیسی کرنی ویسی بھرنی ہے ضرور
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
قبرستان میں حاضِری دیا کیجئے !
پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے ! ہمارے اَسْلاف ، بزرگانِ دین ، اللہ پاک کے نیک بندے کیسے کیسے عِبْرت لیا کرتے تھے ، یہ حضرات قبرستان جاتے ، اپنی موت کو یاد کرتے اور اس سے سبق ( Lesson ) لیا کرتے تھے۔ کاش ! ہم بھی عِبْرت لینے والے بنیں ، قبرستان حاضِری دیا کریں ، قبر میں پیش آنے والے معاملات کے متعلق غور و فِکْر کریں اور اپنی موت کو یاد کیا کریں۔ شیخِ طریقت ، امیر ِاہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ ہمیں سمجھاتے ہوئے فرماتے ہیں : ہمارے ہاں قبرِستان