Book Name:Maut Ka Akhri Qasid
کی قدر جاننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدرسۃُ المدینہ بالِغان
پیارے اسلامی بھائیو ! موت کی یاد دِل میں بٹھانے ، قبر و آخرت کی تیاری کرنے اور نیک نمازی بننے کی سَعَادت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ! 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اپنی زندگی میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے ، اللہ پاک نے چاہا تو دُنیا سے بےرغبتی کی دولت بھی ملے گی اور اَخْلاق و کردار بھی سَنْوَر جائیں گے۔
12 دِینی کاموں میں سے ایک دِینی کام : مدرسۃُ المدینہ بالِغان بھی ہے۔
اَلْحَمْدُ للہ ! دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ مُلْک ہزاروں مدارسُ المدینہ بالغان لگتے ہیں ، جن میں بڑی عُمر کے اسلامی بھائیوں کو درست تجوید اور مخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا سکھایا جاتا ہےاور مختلف سنتیں اور آداب سکھائے جاتے ہیں۔ آپ بھی مدرسۃ المدینہ بالغان میں اگر پڑھانے کی اہلیت رکھتے ہیں تو پڑھانے کی ، ورنہ پڑھنے کی نیت کر لیجئے۔
فیشن پرست کی زِندگی میں بہار آ گئی
آفندی ٹاؤن ( حیدرآباد ، انٹیرئیر سندھ ، پاکستان ) کے رہنے والے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : میں ایک فیشن پرست نوجوان تھا ، دُنیا کی موج مستی میں گم ، اپنی آخرت کے انجام سے غافِل زِندگی کے دِن گزار رہا تھا ، میری گُنَاہوں بھری زِندگی میں بہار یُوں آئی کہ مجھے مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلے کی سَعَادت مل گئی ، بَس پھر میری خوش بختی کے