Maut Ka Akhri Qasid

Book Name:Maut Ka Akhri Qasid

سلام کرنےکی سنتیں اور آداب

فرمانِ مصطفےٰ       صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : اَلسَّلَامُ قَبْلَ الْکَلَامِ ؛ سلام بات چیت سے پہلے ہے۔ ( [1] )

پیارے اسلامی بھائیو ! مسلمان سے مُلاقات کرتے وقت سلام کرنا سنّت ہے * سلام کرتے وقت دل میں یہ نیت ہو کہ جس کو سلام کرنے لگا ہوں اِس کا مال اور عزت و آبرو سب کچھ میری حفاظت میں ہےاور میں ان میں سے کسی چیزمیں دخل اندازی کرنا حرام جانتا ہوں * دن میں کتنی ہی بار آمنا سامنا ہو کسی کمرے میں بار بارآنا جانا ہو وہاں موجود مسلمانوں کو ہر بار سلام کرنا کارِ ثواب ہے * سلام میں پہل کرنا سنّت ہے * سلام میں پہل کرنے والااللہ پاک کا مقرب بندہ ہے * سلام میں پہل کرنے والاتکبر سے بَری ہے * سلام میں پہل کرنے والے پر 90رحمتیں اور جواب دینے والے پر 10رحمتیں نازل ہوتی ہیں * اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہنے سے 10نیکیاں  ملتی ہیں ، ساتھ میں وَرَحْمَۃُ اللہ بھی کہیں گے تو20نیکیاں ہو جائیں گی اور وَبَرَکَاتُہٗ شامل کریں گے تو 30نیکیاں ہو جائیں گی * اسی طرح جواب میں وَعَلَیْکُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَۃُ اللہ وَبَرَکَاتُہٗ کہہ کر 30نیکیاں حاصل کی جا سکتی ہیں * سلام کا جواب فوراً اور اتنی آواز سے دینا واجب ہےکہ سلام کرنے والا سُن لے * سلام اور جوابِ سلام کا درست تَلَفُّظْ یاد فرما لیجئے۔پہلے میں کہتا ہوں آپ سن کر دوہرائیے : اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ   ( اَسْ۔سَلَا۔مُ۔عَلَیْ۔کُمْ )  اب پہلے میں جواب سناتا ہوں پھر آپ اس کو دوہرائیے : وَعَلَیْکُمُ السَّلَامُ  ( وَ۔عَ۔لَیْکُ۔مُسْ۔سَلَام  ( [2] )

رضائے حق کے لئے تم سلام عام کرو    سلامتی کے طلب گار ہو سلام کرو


 

 



[1]...ترمذی، کتاب:الاستئذان، باب:ماجاء فی السلام قبل الکلام، صفحہ:635، حدیث:2699۔

[2]...550سنتیں اور آداب، صفحہ:30-32۔