Book Name:Maut Ka Akhri Qasid

اَوَّابین کے نوافِل پڑھنے کی عادَت بنا لیں * درودِ پاک کی کثرت کیا کریں * مدنی قافلوں میں سَفَر کو معمول بنائیں * اپنے اَعْمَال کا جائِزہ لینے اور نیک اَعْمَال کا رسالہ پُر کرنے کی عادَت بنا لیں * نیکی کی دعوت دینے والے بنیں * سنتوں بھرا لباس اپنائیں * بالوں کی الٹی سیدھی تراش خراش چھوڑ کر سنت کے مطابق زلفیں رکھ لیں * داڑھی نہیں ہے تو داڑھی شریف سجا لیں اور اب تک جو کٹوائی اس کی توبہ بھی کر لیں * عمامہ نہیں باندھتے تو عمامے کا تاج سجا لیں * غصہ کرنے کی عادَت ہے تو حِلْم اپنا لیں * حسد ، تکبر ، خود پسندی وغیرہ باطنی امراض سے دِل صاف کریں * اچھی عادات اپنائیں ، اچھے انداز اپنائیں اور جنّت میں لے جانے والے کاموں میں مَصْرُوف ہو جائیں۔ کاش ! سال بدلنے کے ساتھ ہم بھی بدل جائیں۔

نیو ائیر نائٹ  ( New Year Night ) میں کرنے کے کام

پیارے اسلامی بھائیو !  نیا عیسوی سال شروع ہو رہا ہے * اس موقع پر اپنے اَعْمَال کا جائزہ لینا چاہئے مثلاً ہم غور کریں کہ پچھلی مرتبہ جب نیا سال شروع ہوا تھا ، اس وقت سے لے کر اب تک ہم کتنی نیکیاں کمانے میں کامیاب ہو سکے ؟ آہ ! اَعْمَال نامے میں کتنے گُنَاہوں کا اِضَافہ کر بیٹھے... ! * نئے سال کی ابتدا کے موقع پر ہم اپنے گُنَاہوں سے توبہ کریں * نیا سال شروع ہو رہا ہے ، نئے سال کی ابتدا  نیکیوں سے کی جائے * ذِکْرُ اللہ سے کی جائے * نعت خوانی سے کی جائے * سجدوں سے کی جائے * یہ نیا سال مِل جانا ، زِندگی کے اتنے لمحات نصیب ہو جانا یہ بھی تو اللہ پاک کی نعمت ہے ، اس کا شکر ادا کیا جائے * نئے سال کے نئے اَہْداف بنائے جائیں ، اچھی اچھی نیتیں کی جائیں مثلاً * اس آنے والے