Maut Ka Akhri Qasid

Book Name:Maut Ka Akhri Qasid

عِلْم ( Knowledge ) ، حکمت اور نصیحت کا کوئی فائدہ نہیں ۔  ( [1] )  

جہنم کی گرمی کیسے برداشت کر پائیں گے

 * اللہ پاک کے نبی حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام  بہت خوفِ خُدا والے تھے ، ایک روز آپ تنّور کے پاس سے گزرے ، اس میں آگ جل رہی تھی ، یہ دیکھ کر آپ کو جہنّم کی آگ یاد آگئی ، آپ کا دِل گھبرا گیا ، بےچینی (Restlessness )  میں زمین پر گِرے اور اتنا تڑپے ، قریب تھا کہ آپ کے جوڑ جُدا ( Dislocate )  ہو جاتے * گرمی کے دِنوں میں حضرت داؤد  عَلَیْہِ السَّلَام  دُھوپ میں آتے تو کہتے : اے اللہ پاک ! ہم تیرے بنائے ہوئے سورج کی گرمی برداشت نہیں کر سکتے تو جہنّم کی گرمی کیسے برداشت  ( Tolerate ) کر پائیں گے ؟  ( [2] )

ہر گھر نشانِ عبرت ہے

حضرتِ سائب عَبدی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک دِن حضرت صالِح مُری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ہمارے پاس تشریف لائے ، میں   نے پوچھا : اے ابو بَشْر ! آپ کہاں   سے تشریف لائے ہیں ؟ فرمایا : میں   اپنےگھرسےنکلا تومختلف جگہوں   سےگھومتاہوا تمہارے پاس آیا ،  میں   جب فلاں   کے گھر کے پاس سے گزرا تو اس گھر نے مجھے  ( زبانِ حال سے )  پُکار کر کہا : اے صالح ! مجھ سے نصیحت حاصل کر ! مجھ میں   فلاں   فلاں   لوگ رہتے تھے ، اب وہ انتقال کر چکے ہیں۔  پھر جب فلاں   گھر کے پاس پہنچا تو اس گھر نے بھی مجھے  ( زبانِ حال سے )  پُکار کر کہا : اے صالح ! مجھ سے نصیحت حاصل کر ! مجھ میں   فلاں   فلاں   لوگ رہتے تھے ، اب وہ سب مٹی میں دَفْن ( Buried )  ہیں۔حضرت ابو سائب عبدی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اسی طرح آپ


 

 



[1]... تنبیہ المغترین، صفحہ: 57 ۔

[2]... تنبیہ المغترین، صفحہ: 57 ۔