Book Name:Faizan e Hazrat Junaid Baghdadi
اللہ پاک ہمیں بھی نمازِ تہجد کی توفیق نصیب فرمائے ! رات کو جلد سو جانے کی عادَت بنا لیں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! تہجد میں اُٹھنا آسان ہو جائے گا۔ آئیے ! ترغیب ( Motivation ) کے لئے تہجد کے فضائِل پر 2 اَحادیثِ کریمہ سنتے ہیں :
تہجد کے فضائِل پر 2 فرامینِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
( 1 ) : اللہ پاک کے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : رات میں قیام کو اپنے اوپر لازم کر لو کہ یہ اگلے نیک لوگوں کا طریقہ ہے اور تمہارے رب کی طرف قُرْبَت کا ذریعہ اور گناہوں کو مٹانے والا اور گناہ سے روکنے والا اور جسم سے بیماریوں ( Diseases ) کو دور کرتا ہے۔ ( [1] ) ( 2 ) : حضورِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : قیامت کے دن لوگ ایک میدان میں جمع کیے جائیں گے ، اس وقت منادی پکارے گا ، کہاں ہیں وہ جن کی کروٹیں خواب گاہوں سے جدا ہوتی تھیں ؟ وہ لوگ کھڑے ہوں گے اور تھوڑے ہوں گے یہ جنت میں بغیر حِساب داخِل ہوں گے پھر اور لوگوں کے لئے حِساب کا حکم ہو گا۔ ( [2] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : ہفتہ وار اجتماع
اے عاشقانِ رسول ! نیک نمازی بننے ، اپنی زِندگی کو بامقصد بنانے ، خوفِ خُدا کی نعمت پانے ، نیکیاں کرنے اور ایمان کی حِفَاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ( Linkup ) ہو